12 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی آر سی ٹی سی ، خوانچہ فروشوں کے ذریعہ زیادہ قیمت کی وصولی کی جانچ

Urdu News

نئی دہلی، ریل گاڑی میں   فروخت کئے جارہے کھانے کے مینو اور  ان کی قیمت  نیز   کیٹرنگ اشیا  ء کے تعلق سے مسافرو ں میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے آئی آر سی ٹی سی  ریل گاڑیوں میں   ہاتھ سے چلنے والی مشینوں  پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) کے ذریعہ بلنگ کا نیا نظام شروع کررہا ہے۔   مسافروں کی جانب سے  ریل گاڑیوں  میں خوانچہ فروشوں کے ذریعہ    اشیا کی قیمتوں سے زائد   رقم وصول کرنے کی کچھ شکایات موصول ہوئی ہیں۔    یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی آر سی ٹی سی   ہمیشہ ہی مسافروں کی سہولت  کے تعلق سے   اقدامات کرتی رہی ہے تاکہ     کیٹرنگ کے نظام آسانی کے ساتھ  چلنے کے علاوہ    ریل گاڑیوں  میں سفر کررہے  مسافروں کے درمیان اہم معلومات کی تفصیل کی جاسکے۔   اس  سے نہ صرف  مسافروں    کو متعلقہ   معلومات  حاصل ہوں گی بلکہ  ان کی   اطمینان بخش   ہونے کی سطح بہتر ہوگی۔

ریل گاڑیوں میں مرحلہ وار  پی او ایس  بلنگ مشینوں کا استعمال شروع کیا جارہا ہے  ۔   آئی آر سی ٹی سی  نے  تجربہ کی بنیاد پر    12627-28 بنگلور  -نئی دہلی   کرناٹک ایکسپریس  میں  پی اواے ایس  مشین کا استعمال کل ہی شروع کردیا ہے۔    مزید برآں    آئندہ مرحلہ میں    26 ریل گاڑیوں میں   پی او ایس مشینوں کا استعمال شروع کیا جارہا ہے۔ ریل گاڑیوں کے   ہرا یک ریک میں   دو پی او ایس مشین   مہیا کرائی جائے گی اس میں   مسافروں کے  استعمال اور ان کی جانب سے  استعمال اور ردعمل کے مطابق   اضافہ کیا جائے گا۔   آئی آر سی ٹی سی  کیٹرنگ خدمات   کی نظر ثانی   کے لئے  ان ریل گاڑیوں پر  اپنے  عملہ کی تعیناتی بھی کرے گا۔   ان  عملہ کو  ٹیبلیٹ  مہیا کرایا جارہا ہے  جس کا وہ مسافروں سے  فیڈ بیک  حاصل کرنے کے لئے استعمال کریں گے۔

پی او ایس مشینوں کے استعمال کے لئے    ، جس میں   ایم آئی ایس   کے نظم کی صلاحیت ہے   ، ریل گاڑیوں میں    خدمات  مہیا کرانے والی سروس پرو وائیڈرو ں کو نوئیڈا میں واقع سینٹرل  کچن میں  ٹریننگ بھی دی جارہی ہے۔پہلے بیچ کےلئے یہ ٹریننگ 21 مارچ 2018 سے شروع ہوگئی ہے جو 24 مارچ 2018 تک جاری رہے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More