25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی این ایس ترکش سینٹ پیٹس برگ ، روس پہنچا

Urdu News

روس اور بھارت کے مابین استوار تعلقات کو مزید تقویت پہنچاتے ہوئے،

نیز بھارت کی جانب سے دونوں ممالک کے مابین استوار خصوصی اور مراعات پر مبنی کلیدی شراکت داری کے اظہار کے طور پر بھارتی بحریہ کا جہاز ترکش ،25 جولائی 2019 کو سینٹ پیٹس برگ، روس پہنچا، تاکہ وہاں منعقد ہونے والی روسی یوم بحریہ پریڈ میں شرکت کرسکے۔ مذکورہ بحری جہاز کا خیرمقدم ساحل پر روس کی بحریہ کے افسران کی جانب سے روسی نیول بینڈ کے ذریعے لائیو پرفارمنس پیش کرکے کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ رسم خیرمقدمی تقریبات کا ایک حصہ ہے۔

روسی یوم  بحریہ پریڈ 2019 میں ، روس میں بھارتی بحریہ کی نمائندگی  ایک وفد کے ذریعہ کی جارہی ہے، جس کی قیادت وائس ایڈمرل اجیت کمار پی ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ-ان-چیف ، مغربی بحریہ کمان اور آئی این ایس ترکش کررہے ہیں۔ یوم بحریہ پریڈ میں شرکت کرنے کے علاوہ، فلیگ آفیسر مذکور، روسی بحریہ کے کمانڈر-ان-چیف سے بھی ملاقات کریں گے، تاکہ بحریہ کے تعاون پر نظر ثانی کی جاسکے اور اشتراک کے نئے راستے تلاش کئے جاسکیں۔

آئی این ایس ترکش، روسی فیڈریشن کے صدر کے ذریعے ملاحظے کے لیے پیش ہونے والے موبائل کالم کا ایک حصہ ہوگا۔ ساحل پر اپنے قیام کے دوران یہ بحری جہاز ایل ٹی اسمڈ امبینک منٹ پر لنگر انداز ہوگا اور وزیٹروں کے لیے 26 اور 27 جولائی کو کھلا رہے گا۔ اس بحری جہاز کا عملہ روسی بحریہ کے ساتھ پیشہ وارانہ گفت وشنید کرے گا، تاکہ دونوں افواج کے مابین تعاون بڑھایا جاسکے۔

آئی این ایس ترکش، کیپٹن ستیش واسودیو کی کمان میں ہے اور ٹیگ زمرے کے خفیہ بحری جہازوں کے سلسلے کا جدید ترین بحری جہاز (پی 11 35.6) ہے، جسے روس میں ینتر شپ یارڈ واقع کالینی گراد میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ بحری جہاز مختلف النوع اقسام کے اسلحہ جات سے آراستہ ہے، اس میں بہت سارے سینسر لگے ہیں اور 250 سے زائد عملے پر مشتمل کریو یعنی عملہ اس کا انتظام وانصرام دیکھتا ہے، جس میں 30 افسران بھی شامل ہیں۔ اس میں بہت سے خفیہ نظام بھی لگے ہوئے ہیں، جیسے تخفیف شدہ رڈار، انفراریڈ، مقناطیسی سگنیچر وغیر، جس کی وجہ سے اس بحری جہاز کو سمندر میں شناخت کرنا آسان نہیں ہے۔ یہ جہاز بھارتی بحریہ کے مغربی بیڑے کا ایک حصہ ہے، جس کا مستقر ممبئی  میں ہے اور یہ بحری جہاز فلیگ آفیسر کمانڈنگ-ان –چیف مغربی بحریہ کمان کے آپریشنل کمان میں ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More