20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی این ایس ترکش ہیلسنکی، فن لینڈ میں

Urdu News

نئی دہلی، یورپ  اور  افریقہ    میں  واقع   بیرونی ممالک میں ہندوستانی بحریہ  کو لگائے جانے کے  کام کو

جاری رکھتے ہوئے  ہندوستانی  بحریہ کا جہاز ترکش آج31 جولائی 2019 کو  ایک سہ روزہ دورے پر ہیلسنکی ، فن لینڈ پہنچ گیا ہے۔ یہ جہاز  ہندوستانی بحریہ کے  مغربی بیڑے کا ایک حصہ ہے اور ممبئی میں واقع  مغربی بحری کمان کے  فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف  کی  آپریشنل کمان  کے تحت آتا ہے۔ مغربی بحری کمان کے  فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف  وائس ایڈمرل  اجیت کمار  پی بھی  30 جولائی 2019 کو  ہیلسنکی پہنچ گئے ہیں اور وہ  اس دورے کے دوران  ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔آئی این ایس ترکش  ہندوستانی بحریہ کا  سب سے زیادہ طاقت ور جنگی جہاز ہے، جس میں  مختلف  صلاحیتوں والے ہتھیار اور سینسر نصب ہیں۔ اس کے کمانڈر  کیپٹن ستیش واسودیو ہیں، جو  30 افسروں  سمیت  250 سے زیادہ  اعلیٰ  تحریک یافتہ عملے  کی قیادت کرتے ہیں۔

 بندرگاہ پر  جہاز کے  قیام کے دوران  فن لینڈ کے  مختلف معززین  اور سرکاری افسران  جہاز کا دورہ کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان  تعاون میں مزید اضافے کے لئے  فن لینڈ کی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے ساتھ  پروفیشنل بات چیت کا بھی پروگرام ہے۔ سماجی  تقریبات اور  کھیل کود کی تقریبات کے  علاوہ  ہندوستانی بحریہ اور  فن لینڈ کے کوسٹ گارڈ  بہترین طریقہ کار  کے بارے میں  تبادلہ خیال کریں گے۔

فن لینڈ اور ہندوستان   کے  درمیان روایتی طور پر  دوستانہ تعلقات  قائم ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان  تعاون  اور  ثقافتی تبادلے کے لئے  کئی دو طرفہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ دونوں جانب سے اعلیٰ سطحی  دو طرفہ دورے بھی کئے جاتے ہیں اور دو طرفہ  بات چیت  بھی  ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں  وسیع پس منظر میں  تعلقات  کو تیزی سے فروغ  ملا ہے۔

 دوست ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنے اور ’’دوستی کے پل‘‘  تیار کرنے کے  ہندوستانی بحریہ کے مشن کے ایک حصے کے طور پر  ہندوستانی بحریہ کے جہاز  باقاعدگی کے ساتھ  بھیجے جاتے ہیں۔ آئی این ایس ترکش کا فن لینڈ کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان  تعلقات کو گہرا بنانے اور مشترکہ  سمندری مفادات  کے قومی مقاصد کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے درمیان  کیا جارہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More