نئی دلّی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے 4 جولائی کو شروع کئے گئے آتم نربھر بھارت ایپ اختراعی چیلنج میں پورے ملک کے ٹیکنا لوجی کے صنعت کاروں اور اسٹارٹ اَپس کی طرف سے زبردست ردّ عمل دیکھنے کو ملا ہے ۔ اس چیلنج میں اینٹری بھیجنے کی آخری تاریخ 26 جولائی تک 8 مخصوص زمروں کے لئے کل 6940 اینٹریز موصول ہوئی ہیں ۔ ان میں 3939 انفرادی زمرے میں اور 3001 اداروں اور کمپنیوں کے زمرے میں ہیں ۔ افراد کی جانب سے موصول ہوئی اینٹریز میں 1757 ایپلی کیشنس استعمال کے لئے تیار ہیں ، جب کہ 2182 زیر تیاری ہیں ۔ اداروں کے ذریعے داخل کی گئی ایپس میں 1742 ایپس پہلے ہی نافذ ہو چکی ہیں اور 1259 تیاری کے مرحلے میں ہیں ۔ زمروں کے تحت داخل کی گئی ایپس میں 1142 کاروبار کے تحت ، 901 صحت اور تندرستی کے لئے ، 1062 ای لرننگ کے لئے ، 1155 سوشل نیٹ ورکنگ کے لئے ، 326 کھیلوں کے لئے ، 662 آفس اور ورک فروم ہوم کے لئے ، 237 خبروں کے لئے اور 320 تفریح کے لئے ہیں ۔ اس کے علاوہ 1135 ایپس دیگر زمروں میں داخل کی گئی ہیں ۔ ان میں سے تقریباً 271 ایپس کو ایک لاکھ سے زیادہ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے ، جب کہ 89 ایپس کا ڈاؤن لوڈ ملین سے زیادہ ہے ۔ یہ ایپلی کیشنس ملک کے چھوٹے شہروں اور دور دراز علاقوں سمیت پورے ملک سے داخل کی گئی ہیں ۔
اس سے ہمارے ملک میں موجود صلاحیت اور ٹیلنٹ کا اظہار ہوتا ہے اور یہ ایپ اختراعی چیلنج بھارت کے ٹیکنا لوجی تیار کرنے والوں ، صنعت کاروں اور کمپنیوں کے لئے بھارت کو دنیا میں بے مثال بنانے کا ایک بہترین موقع ہے ۔ حقیقی چیلنج ایسی ایپس کی نشاندہی کرنا ہو گا ، جو بہت تیز، محفوظ ،آسان اور اُن کے استعمال کرنے والوں کو ایسا تجربہ دینا ہو گا ، جس سے کہ وہ واپس پھر اُسی ایپ کو استعمال کر سکیں ۔ اسکریننگ کمیٹیوں نے مختلف پیمانوں پر اِن ایپس کی جانچ کرنی شروع کر دی ہے ۔
آتم نربھر بھارت ایپ کے ماحول میں بھارتی ٹیکنا لوجی کی اسٹارٹ اَپس کے لئے نئے مواقع کھولنے اور انہیں ایپ والی کھربوں ڈالر کی معیشت میں اپنا حصہ حاصل کرنے میں مدد کی ہے ۔ اس سال سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس کی تین اعلیٰ ترین کمپنوں نے تقریباً 2 ٹریلین ڈالر کا بزنس کیا ہے اور وہ تیزی سے بڑھ رہی ہیں ۔