نئی دہلی، آسٹریلیا کے وزیراعظم جناب اسکاٹ موریسن نے 23 مئی 2019 کو وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا اور 17 ویں لوک سبھا کے عام انتخابات میں شاندار جیت پر انہیں مبارک باد دی۔
وزیراعظم نے ان سے کہا کہ بھارت آسٹریلیا کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مستحکم کرنے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت اور آسٹریلیا دونوں ہی بہت مضبوط اور تابناک جمہوریتیں ہیں اور ہمارے اقتصادی تعلقات میں اضافہ ، اعلیٰ سطحی تبادلہ خیال اور عوام سے عوام کے تعلقات میں مضبوطی سے ہمارے تعلقات میں تیزی آئے گی اور مسلسل اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم نے آسٹریلیا میں حال ہی میں مکمل ہوئے انتخابات میں اپنی لیبر-نیشنل اتحادی پارٹی کو جیت سے ہمکنار کرنے پر وزیراعظم موریسن کو مبارک باد دی۔ انہوں نے وزیراعظم موریسن کو بھارت کا دورہ کرنے کی پھر سے دعوت دی۔