نئی دہلی،31/مارچ ،خواتین اور خاندانی بہبود کی وزیر مملکت محترمہ کرشنا راج نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا ک ہ ملک میں 31 دسمبر 2016 تک آنگن واڑی کارکنان (اے ڈبلیو ڈبلیو) اور آنگن واڑی مددگاروں (اے ڈبلیو ایچ) کی منظور شدہ ، ان پوزیشن اور خالی اسامیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
آئی سی ڈی ایس اسکیم کے ضوابط کے مطابق ، حکومتِ ہند منصوبہ بندی اور پالیسی سے متعلق امور کے لئے ذمہ دار ہے، جبکہ ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری کا تعلق اسکیم کے نفاذ سے ہے۔ ملک بھر میں آنگن واڑی کارکنان اور مددگاروں کی کمی کی وجوہات میں ریاستی حکومتوں، یوٹی انتظامیہ کے ذریعہ خالی پڑی اسامیوں کو بھرنے میں انتظامی، عملی اور قانونی تاخیر جیسی دقتیں شامل ہیں۔ خواتین اور خاندانی بہبود کی وزارت ریاستی حکومتوں ، یوٹی انتظامیہ پر مذکورہ اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے برابر دباؤ ڈال رہی ہے۔
8 comments