Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آپریشن نستار کے تحت تمام 38 ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت نکالنے کے بعد ہندوستانی جہاز پور بندر بندرگاہ میں داخل

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستانی بحریہ کا جہاز سُنینا انسانیت پر مبنی مشن اورآفات کے دوران راحت کارروائی جس کا کوڈ نام آپریشن نستار تھا، کے دوران  سوکوٹرا جزائر میں 38 بھارتی شہریوں کو بحفاظت نکال لینے  کے بعد 7 جون 2018 یعنی آج صبح 9 بجے پوربندر ہاربر میں داخل ہوگیا۔

یہ بھارتی شہری، شدید سمندری طوفان ’’میکونو‘‘ کے بعد تقریباً دس دن سے سوکوٹرا جزیرے کے آس پاس کے علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے۔ آئی این ایس  سُنینا نے راحت کارروائی کے لئے خلیج عدن سے اس وقت سو کوٹرا کی طرف کوچ کیا۔ جب ہندوستانی بحریہ کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ اور انڈین سیلنگ ویسلس ایسوسی ایشن سے ایک کال موصول ہوئی جس کے بعد اس ہندوستانی جہاز سُنینا نے 3 جون 2018 کی صبح سویرے تمام 3 ہندوستانی شہریوں کو کامیابی کے ساتھ بحفاظت بچالیا۔ سبھی ہندوستانیوں کو بحفاظت جہاز میں سوار کیا گیا اور انہیں فوراً طبی امداد، خوراک، پانی اور ٹیل فون کی سہولیات فراہم کرائی گئیں۔

اس کے بعد جہاز نے علاقے کی زمینی سطح پر تلاش کا کام انجام دیا اور دیگر لوگوں کو تلاش کرنے کا کام انجام دیا۔

پوربندر بندرگاہ میں داخل ہونے کے بعد آئی این ایس سُنینا کا فلیگ افسر کماڈنگ گجرات، دمن اور دیو نیول ایریا کے ریر ایڈمرل سنجے رانے نے خیرمقدم کیا۔ بھارتیوں کو جہاز سے اتارنے کی تمام کارروائیوں کے بارے میں ابتدائی جانکاری  دینے کے بعد تمام 38 ہندوستانی شہریوں کو لازمی کسٹم کلیئرنس اور امیگریشن چیک کے لئے لایا گیا۔ انہیں ہلکا پھلا کھانا فراہم کیا گیا۔ تمام انتظامی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد انہیں سول پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے آبائی مقامات کے لئے لوٹ سکیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More