17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اب تک 10ریاستوں میں 5.66 لاکھ ہیکٹیئرز سے زائد رقبے میں ٹڈیوں پر قابو پانے کی کارروائیاں انجام دی گئی ہیں

Urdu News

11اپریل 2020ء سے 22 اگست 2020ء تک ٹڈیوں پر قابو پانے کی کارروائیاں لوکسٹ سرکل آفیسز (ایل سی او)کے ذریعے راجستھان، مدھیہ پردیش، پنجاب، گجرات، اترپردیش اور ہریانہ جیسی ریاستوں میں2,78,716 ہیکیئر رقبے میں انجام دی گئی ہیں۔22 اگست 2020ء تک   ٹڈیوں پر قابو پانے کی کارروائیاں ریاستی حکومتوں کے ذریعے راجستھان، مدھیہ پردیش، پنجاب، گجرات، اترپردیش، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، ہریانہ ، اتراکھنڈ اور بہار میں 2,87,374ہیکیٹئر رقبے میں انجام دی گئی ہیں۔

ایل سی  اونے ٹڈیوں  پر قابو پانے کے لئے کل پورے دن اور رات  بھرراجستھان کے تین اضلاع جیسلمیر، جودھ پور اور بیکانیر کے چار مقامات اور گجرات کے کچھ  ضلع کی دو جگہوں پر کارروائیاں انجام دی ہیں۔ راجستھان اورگجرات میں اسپرے گاڑیوں کے ساتھ مناسب افرادی قوت اور کنٹرول ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

گجرات ، اترپردیش، مدھیہ  پردیش، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، بہار اور ہریانہ میں فصلوں کے زیادہ نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔تاہم راجستھان کے کچھ اضلاع میں فصلوں کے معمولی نقصان کی خبر ہے۔

آج(23 اگست 2020ء)راجستھان کے جیسلمیر، جودھ پور اور بیکانیر اضلاع اور گجرات کے کچھ ضلع  میں ٹڈی دل سرگرم ہے۔

خوراک اور زرعی تنظیم کی 14 اگست 2020ء کو ٹڈیوں کی صورتحا ل کے بارے میں تازہ جانکاری کے مطابق ہارن آف  افریقہ میں ٹڈیوں کا ہجوم موجود ہے۔یمن میں اچھی بارش ہوئی، جہاں ٹڈیوں کے مزید ہجوم بننے کا امکان ہے۔بھارت –پاکستان سرحد پر ٹڈیوں کا ہجوم مسلسل بنتا رہتا ہے۔

جنوب -مغربی ایشیائی ملکوں(افغانستان ، بھارت، ایران اور پاکستان) کے صحرا میں ٹڈیوں سے متعلق ہفتہ واری ورچوول میٹنگ ایف اے او کے ذریعےمنعقد کی جارہی ہے۔جنوب مغربی ایشیائی ملکوں کے تکنیکی افسران کی 22 ورچوول میٹنگیں اب تک ہو چکی ہیں۔

100PWA2.jpg

بیبر، تحصیل-گجرات کے کچھ   میں نکھترانہ میں ایل ڈبلیو او کارروائی

ناتھ پورہ،  تحصیل-راجستھان کے جودھ پور میں شیر گڑھ ایل ڈبلیو او کارروائی

بیبر، تحصیل-گجرات کے کچھ میں نکھترانہ  میں ہوپر مورٹیلٹی

راجستھان کے جودھ میں ایل ڈبلیو او کے ذریعے ٹڈی دل کی بچی ہوئی آبادی کی تلاش کے لئے سروے کا کام جاری ہے

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More