11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اتراکھنڈ میں پانی اور صفائی ستھرائی کے لئے مرکز کا بڑا اقدام، اومابھارتی نے گنگا گرام، نیا سَوجل پروجیکٹ اور گنگوتری سووچھ آئیکونک مقام اسکیموں کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی،  پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی  مرکزی وزیر محترمہ اومابھارتی نے ایک خصوصی اقدام کے طور پر آج  اتراکھنڈ کے  اُترکاشی ضلع میں ڈُنڈا گاؤں میں  بگوری گنگا گرام پروجیکٹ،  نیا سَوجل پروجیکٹ اور  گنگوتری  آئیکونک پلیس  کا آغاز کیا۔ یہ پروجیکٹ صفائی ستھرائی  پیدا کرنے اور گنگا کے کنارے آباد گاؤوں کو  بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ روزگار بھی پیدا کریں گے۔

او ڈی ایف گاؤں بگوری ان 24 تجرباتی  گنگا  گاؤوں میں سے ایک ہے جنہیں اس سال گنگا گرام میں تبدیل کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ پہلے اقدام کے طور پر  وزیر موصوف نے  بگوری گاؤں میں  ابتدائی طور پر 11.88 لاکھ روپے کی لاگت سے  ٹھوس اور رقیق کچرے کے بندوبست کی اسکیم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ گاؤں کو حقیقی معنوں میں گنگا کا  گاؤں بنانے میں شرکت کریں۔ گنگا کے طاس کے علاقے میں شجر کاری کو فروغ دینے کی خاطر محترمہ اومابھارتی نے اتراکھنڈ کے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے وزیر پرکاش پنت ،  ایم ڈی ڈبلیو ایس کے سکریٹری پرمیشورن ایئر، مقامی ایم ایل اے اور  دیگر مرکزی وریاستی سرکاری عہدیداروں کے ہمراہ  دھراسو این ایم سی جی نرسری میں شجر کاری کے پروگرام میں شرکت کی۔ اس سال اترکاشی میں گنگا کے  طاس کے علاقے میں شجر کاری کے لئے  ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ پود تیار ہے۔

 وزیر موصوف نے  عوام پر زور دیا کہ دریا کے کنارے پر پیڑ لگانا  عوام کی بھی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گنگا گرام  کے تصور  معاشرے کی ترقیاتی پروگراموں میں مربوط شرکت پر مبنی ہے۔

محترمہ اومابھارتی نے  بگوری میں 32 لاکھ روپے کے زیادہ کے بجٹ سے نئے سَوجل پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔ سوجل پروجیکٹ پینے کے پانی کی پائیدار سپلائی کے لئے  عوامی ملکیت کا ایک پروگرام ہے۔ جناب پرکاش پنت نے بتایا کہ ریاست  اتراکھنڈ میں سینکڑوں گاؤوں کو  پانی کی سپلائی فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ انہوں نے  لوگوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور  نئے سوجل پروجیکٹ کو اپنائیں جس طرح انہوں نے  پرانی سوجل اسکیم کو  اپنایا تھا۔

بعد میں دن میں محترمہ بھارتی نے  سدگ گاؤں کا بھی دورہ کیا جہاں سوجل اسکیم  1996 سے  کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

 مرکزی وزیر نے گنگوتری کو  سووچھ آئیکونک پلیس کے طور پر لانچ کیا۔ گنگوتری کو  صفائی ستھرائی کی اعلیٰ سطح تک لے جانے کے لئے او این جی سی اپنے  سی ایس آر فنڈ سے مدد کرے گی۔ ضلع انتظامیہ اس کے لئے ڈی پی آر پہلے ہی مکمل کرچکا  ہے۔

 ڈی ڈبلیو ایس کے سکریٹری، جو  سوجل کے پہلے پروجیکٹ ڈائریکٹر بھی ہیں، اپنے خطاب میں گنگا گرام، سوجل اور ایس آئی پی پروجیکٹوں کے بارے میں وزارت کے منصوبوں کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

شام میں محترمہ اومابھارتی نے اترکاشی میں گنگا چوپال میں شرکت کی، جہاں انہوں نے لوگوں کی  اس بات کے لئے ہمت افزائی کی کہ وہ گنگا کے کناروں پر آباد گاؤوں کو  آدرش گنگا گرام بنانے کے لئے کام کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More