16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اتراکھنڈ کو ماحول دوست فلم کے لئے خصوصی مینشن ایوارڈ سے نوازا گیا:رمیش سپی

Urdu News

نئی دہلی؍ جیوری کے چیئرمین جناب رمیش سپی نے آج سب سے دوستانہ ماحول والی فلم کو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا، جبکہ نیشنل فلم ایوارڈز کے پریزینٹیشن کے دوران 3 مئی 2018ء کو صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کی طرف سے سب سے دوستانہ ماحول والی فلم کو اسٹیٹ ایوارڈز پیش کیا جاسکے گا۔

مدھیہ پردیش ریاست کو سب سے دوستانہ ماحول والی فلم کے لئے ایوارڈ عطاکیا گیا ہے۔ ریاست کو ایک منظم ڈھانچہ ویب سائٹ اور دوستانہ ماحول والی فلم کے لئے بنیادی ڈھانچہ تیار کرکے ریاست میں فلم بنانے کو آسان بنانے کے لئے اس کی کوششوں کے لیے یہ انعام دیا گیا ، جسے اس کے علاوہ ترغیبات کی پیشکش کرتے۔ اعدادوشمار بنائے رکھنے، مارکیٹنگ اور پیشہ وارانہ اقدامات کرنے کے لئے بھی ریاست کو اس ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ جیوری نے اتفاق رائے نے ان 16 ریاستوں میں سے مدھیہ پردیش کا ایوارڈ کے لئے انتخاب کیاہے،جنہوں نے اس تقریب میں حصہ لیا تھا۔ مدھیہ پردیش کو ان تسلیم شدہ فلم سازوں کی طرف سے مثبت فیڈ بیک میں حاصل ہوا ہے۔ ایوارڈ کے لئے اپنا کیس پیش کرنے کے لئے ریاست کی طرف سے کی گئیں کوششوں کی بھی ستائش کی گئی۔ ریاست اتراکھنڈ کو بھی ایک خصوصی مینشن سرٹیفکیٹ دیاگیا ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ اترا کھنڈ ریاست کی طرف سے فلم کے لئے دوستانہ ماحول تیار کرنے کی سمت کی گئیں کوششوں کے صلے میں دیا گیا ہے۔

اس موقع پر اظہا رخیال کرتے ہوئے جیوری کے چیئرمین جناب رمیش سپی نے کہا کہ جیوری کے ممبروں نے اترپردیش اور گجرات کی ان کوششوں کے لئے تقریب کی جو انہوں نے اپنی اپنی ریاستوں میں فلم کے لئے سازگار ماحول تیار کرنے کے سلسلے میں کیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انہوں نے اچھے کام کو جاری رکھا۔ اس سال مدھیہ پردیش نے جہاں بہت سے فلم سازوں نے گزشتہ کئی برسوں سے فلموں کی شوٹنگ کی ہے۔ فلم بنانے میں آسانی پیدا کرنے کی بناء پر ایوارڈ جیتا ہے۔ ریاست مددھیہ پردیش فلم بنانے کے لئے بنیادی تعاون اور ایک فلمی بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے علاوہ ایک معلوماتی ویب سائٹ اور ترغیبات کی پیشکش کرتی ہے۔ ان کی اینٹری (داخلہ) بھی خوبصورت طریقے سے پیش کی گئی اور تمام ضروری دستاویزات بہت ہی جامع انداز میں پیش کئے گئے۔ اس کے علاوہ جیوری اس سلسلے میں اتراکھنڈ کی طرف سے کی گئی سنجیدہ کوششوں کو بھی تسلیم کرنا پسند کرتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More