19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اترپردیش اسمبلی انتخابات 2017 سے متعلق حقائق پر ایک نظر

Urdu News

نئی دہلی، ۔فروری، اترپردیش میں دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لئے 15فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلے میں کل 67 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ رائے دہندگان کی کل تعداد 22879185ہے۔ جس میں مرد ووٹروں کی تعداد 12384449 ہے۔ خواتین ووٹروں کی تعداد 104936711 ہے، جبکہ مخنث ووٹروں کی تعداد 1065 ہے۔ امیدواروں کی کل تعداد 721 ہے، جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 82 ہے۔

اسمبلی حلقہ نمبر 25 کانٹھ میں سب سے زیادہ کُل 28 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ اسمبلی حلقہ نمبر 39 دھنورا میں سب سے کم صرف پانچ امیدوار میدان میں ہیں۔ اس مرحلے میں بی ایس پی کے 67، بی جے پی کے 67، سی پی آئی کے 22، سی پی آئی ایم کے چار، کانگریس کے 18، این سی پی کے تین، آر ایل ڈی کے 53، ایس پی کے 51 اور 207 آزاد امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔رجسٹرڈ لیکن غیر تسلیم شدہ پارٹیوں کے 247 امیدوارچناؤ لڑ رہے ہیں۔ اسمبلی حلقہ نمبر 28 مراد آباد نگر میں سب سے زیادہ ووٹروں کی تعداد ہے، جبکہ اسمبلی حلقہ نمبر 20 دھامپور میں سب سے کم ووٹروں کی تعداد ہے۔ ایسا کوئی اسمبلی حلقہ نہیں ہے، جہاں دوطرفہ مقابلہ ہو۔ اس مرحلے کے لئے کُل 23696انتخابی مراکز قائم کئے گئے ہیں، جبکہ 55030 الیکٹرونک ووٹنگ مشین استعمال کئے جائیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More