نئی دہلی، آبی وسائل، ندیوں کی ترقی اور گنگا کی صفائی کی وزارت کل حیدرآباد میں ‘‘آبی وسائل سے متعلق جنوبی ریاستوں کی علاقائی کانفرنس’’ کا انعقاد کررہی ہے۔آبی وسائل ، ندیوں کی ترقی اور گنگا کی صفائی نیز پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اس کانفرنس کی صدارت کریں گے۔اس کانفرنس میں 6 جنوبی ریاستوں جن کے نام آندھر پردیش، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرناٹک، کیرالہ اور تلنگانہ ہے۔ ان کے وزراء، پرنسپل سیکریٹری اور آبی وسائل کے انجینئر اِن چیف، ان کی نمائندگی کریں گے۔
اس کانفرنس کا مقصد آبی وسائل اور بین ریاستی زیر التوا مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔اس کانفرنس میں کاویری ندی کے پانی کی تقسیم ، ملئی پریار ڈیم سے متعلق سپریم کورٹ کے تازہ ترین فیصلوں کے عمل درآمد اور کرشنا اور گوداوری مینجمنٹ بورڈ، پرمبیکلم الیار پروجیکٹوں، پولا ورم پروجیکٹ اور دوسرے بین ریاستی مسائل شامل ہوں گے۔
یہ کانفرنس 20 فروری 2018 کو صبح گیارہ بجے سے دوپہر 1.30 بجے تک بیگم پیٹ کے تاج ویوانتا میں منعقد ہوگی۔