28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اردن کے شاہی دربار کے سربراہ نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Chief of Royal Court of Jordan calls on President
Urdu News

نئی دہلی، 8 مارچ / اردن کی شاہی دربار کے سربراہ اعلی جناب ڈاکٹر فیاض ال تراونے نے کل راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی سےملاقات کی۔ ہندستان میں ڈاکٹر فیاض کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہوں نے اردن کا جو حالیہ دورہ کیا اس کی یادیں اب تک تازہ ہیں ۔

اردن کے لئے ہندستان کے کسی سربراہ کا یہ پہلا دورہ تھا۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندستان اردن کے ساتھ اپنے تعلقات کو زبردست اہمیت دیتا ہے۔ ہندستان شاہ عبداللہ کی قیادت میں فلسطین ، اسرائیل تنازعہ کو حل کرنے کی سمت میں اردن کے سرگرم کردار کی تعریف کرتا ہے اور وہ دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے میں بھی اس کے کردار کی ستائش کرتا ہے جس نے ہمارے خطے اور دنیا کو بے حد متاثر کیا ہے ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ کوئی بھی ملک دہشت گردی سےمحفوظ نہیں ہے ۔ اس لعنت کو ختم کرنے کے لئے فوری مشترکہ کارروائی کی ضرورت ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندستان اردن کے جنگ سے تباہ حال پڑوسی ملک کے پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے میں اس کی غیر معمولی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی تعریف کر تا ہے۔ حالانکہ اس کے سماجی اور اقتصادی وسائل پر یہ زبردست بوجھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس بات سے خوش ہیں کہ ہندستان اس بحران کو کم کرنے میں مدد دینے میں اہم تعاون کرسکتا ہے۔

صدر نے کہا کہ ہندستان اردن کے باہمی تجارتی تعلقات جو 16-2015 میں 1.35 ارب ڈالر تھے ۔ توقع ہے کہ نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔ ہندستان خوش ہے کہ اردن نے سیکورٹی اور دفاعی تعاون خلا اور کھادوں وغیرہ کے شعبوں میں تعاون میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

Related posts

13 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More