20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسرائیل کے وزیراعظم کی صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی، اسرائیل کے وزیراعظم عزت مآب جناب بنجامن نیتن یاہو نے آج یہاں راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔

اسرائیلی وزیراعظم کا استقبال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ اُن کا دورہ ہند اس وقت ہورہا ہے جب ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان  سفارتی رشتے کے قیام کی 25ویں سالگرہ منعقد ہورہی ہے۔ ہمارے پرتپاک اور دوستانہ رشتے مستحکم ہورہے ہیں۔ دو سال سے بھی کم عرصے میں دونوں ملکوں کے  صدور اور وزرائے اعظم کے دورے ہوئے ہیں۔

جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ ہمارا باہمی تعاون کئی گنا بڑھا ہے۔ سیاسی فہم وادراک،  سکیورٹی تعاون اور ٹیکنالوجی شراکت داری، ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان اہم رشتوں کی کلید ہیں۔ انہوں نے نئے شعبوں جیسے  خلاء ، سائبر سکیورٹی   میں  اشتراک پر  زور دیا جس سے ہماری شراکت داری میں مزید اضافہ ہوگا۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ سرمایہ کاری،  مینوفیکچرنگ ،  خدمات، اسٹارٹ اپ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے ہندوستان میں اسرائیلی کمپنیوں خصوصاً پانی، دفاع، ٹیکنالوجی اور فارما کے شعبوں میں ان کی موجودگی کی تعریف کی۔ انہوں نے میک ان انڈیا، کلین انڈیا، اسمارٹ سٹیز اور  ڈیجیٹل انڈیا جیسے پروگراموں میں ان سے  شراکت کی اپیل کی۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان-اسرائیل کی سکیورٹی میں تعاون، دہشت گردی کے خلاف ہماری مشترکہ جنگ سے تعبیر ہے۔ یہ چیلنج ہمارے سماج کو اہمیت کے ساتھ کے متاثر کررہا ہے، دہشت گردے کے خلاف ہمارا تعاون اچھی طرح آگے بڑھ رہا ہے۔ ہمیں اور بھی کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں مختلف شکلوں میں موجود دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے  مضبوط عالمی رد عمل میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

جناب کووند نے کہا کہ ہندوستان زراعت کے میدان میں اسرائیلی تعاون کا اعتراف کرتا ہے۔ اسرائیل نے ہندوستان کو کم میں  بہت کچھ کرنے کا درس دیا ہے۔ اسرائیلی مدد نے ہمارے کسانوں کے لئے  خصوصاً پانی کی قلت والے علاقوں میں بہت کام کیا ہے۔ چونکہ ہم اپنی کاشت میں بہت کچھ کام کرنا چاہتے ہیں، اس  میں ہمیں اسرائیلی مدد کی مزید ضرورت ہوگی۔

 زراعت کے شعبے میں ہندوستان- اسرائیل کے تعاون کی نمایاں مثال آج کی  ہماری ملاقات سے ظاہر ہے۔ راشٹرپتی بھون میں آج اسرائیلی وزیراعظم کو، جو زیتون کی چائے پیش کی گئی ہے وہ راجستھان اولیو (زیتون)  کلٹی ویشن لمیٹڈ، جو کہ حکومت راجستھان اور اسرائیلی شراکت داروں کے مابین ایک اشتراک ہے، کے ذریعے  بیکانیر میں پیدا کی گئی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More