12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسروکے نئے چیئرمین نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی-

Urdu News

نئی دہلی، جنوری؍خلائی تحقیق کی ہندوستانی تنظیم اِسرو کے نئےچیئرمین اور سرکردہ خلائی سائنس داں ڈاکٹر کے سیوان نے مرکزی وزیر مملکت برائے شمال-مشرقی علاقے کی ترقی (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے آج یہاں ملاقات کی۔ ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے ان کے ساتھ مستقبل قریب میں آنے والے خلائی مشنوں اور مستقبل کے اہم شعبوں کے بارےمیں تبادلۂ خیا ل کیا۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے نئے چیئرمین کو ایک ایسے وقت میں اسرو کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی، جبکہ اسرو کی ٹیم نے اپنے قابل ستائش کام کے ذریعے ہندوستان کو عالمی براداری کی صف اول میں لا کھڑا کیا ہے۔ پچھلے چند برسوں میں حاصل کی گئی متعدد کامیابیوں کے ساتھ اب وقت کا تقاضہ ہے کہ ان حالیہ کامیابیوں کے فوائد کو مستحکم بنایا جائے اور علاقے کے لوگوں نیز پوری بنی نوع انسان کے فائدے کے لئے دوسروں کے ساتھ ان کامیابیوں میں ساجھیداری کی جائے۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت کے دوران بڑی کامیابیوں میں سے ایک کامیابی یہ بھی ہے کہ خلائی ٹیکنالوجی کا استعمال بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بہت سے پروگراموں میں کیا گیا ہے، جن میں سڑکیں، ریلوے، زراعت اور صحت کی دیکھ بھال جیسے شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تازہ ترین کارنامہ لتھیوم بیٹریز کو ترقی دینا ہے، جنہیں بجلی سے چلنے والی موٹر گاڑیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بیٹریوں کے بنانے پر نہ صرف یہ کہ لاگت کم آئے گی بلکہ ان سے نہ ماحولیاتی کثافت پیدا ہو گی اور نہ ہی آواز کی آلودگی ۔

 

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More