نئی دہلی، ہندوستانی خلائی پروگرام کے بانی ڈاکٹر وکرم سارا بھائی کی صد سالہ تقریبات کے حصے کے طورپر اِسرو نے صحافت میں ایوارڈز کے دو زمرےقائم کئے ہیں۔ اِسرو نے خلائی سائنس، ٹیکنالوجی اور تحقیق میں اپنا وکرم سارا بھائی صحافت ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایوارڈ اُ ن صحافیوں کو دیا جائے گا، جنہوں نے خلائی سائنس ، ایپلی کیشنز اور تحقیق کے شعبے میں سرگرمی کے ساتھ تعاون کیا ہے اور اِس شعبے میں سرگرمی کے ساتھ کام کیا ہے۔ایوارڈز کے لئے ان سبھی ہندوستانیوں کے لئے نامزدگیاں کھلی ہیں، جنہیں صحافت میں اچھا تجربہ حاصل ہے۔ 2019ءسے 2020ء تک شائع کئے گئے مضامین پر غور کیا جائے گا۔ یہ بات ہندوستانی خلائی تحقیق کے ادارے اِسرو نے کیا ہے۔
ایوارڈز کے دو زمرے میں ہیں، جس میں پہلے زمرے میں پانچ لاکھ روپے کا نقد انعام ، ایک تمغہ اور ایک توصیفی سرٹیفکیٹ ہے اور پرنٹ میڈیا کے دو صحافیوں یا دو فری لانسروں کو ایوار ڈ دیا جائے گا۔نامز د کئے گئے امیدواروں کا فیصلہ مقبول موقتی مطبوعات، سائنس میگزین اور دیگر رسالوں میں ہندی انگلش یا علاقائی زبانوں میں 2019ء سے 2020ء کے دوران شائع ہونے والے کامیاب مضامین یا کہانیوں کی بنیا دپر کیا جائے گا۔
ایوارڈ کا دوسرا زمرہ نقد تین لاکھ روپے، دو لاکھ روپے اور ایک لاکھ روپے کے علاوہ توصیفی سرٹیفکیٹ پر مشتمل ہے۔یہ ایوارڈ پرنٹ میڈیا کے صحافیوں اور فری لانسروں کے لئے ہےاور ایک سال کے دوران ان صحافیوں یا فری لانسر س کے مضامین یا کامیاب کہانیاں ہندوستان کے مشہور اخباروں یا نیوز مگزین میں ہندی ، انگلش یا علاقائی زبانوں میں شائع ہوئی ہوں ،جیسا کہ تجویز میں بتائی گئی ہیں۔منتخب کئے گئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان یکم اگست 2020ءکو کیا جائے گا۔