نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (ڈونیئر) (آزادانہ چارج) وزیر مملکت برائے وزیراعظم کےد فتر، عملے ، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ ڈاکٹر وکرم سارا بھائی کی صد سالہ تقریبات کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ہندستانی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) نے یہ اعلان کرتے ہوئے انہیں خصوصی انداز میں خراج عقیدت پیش کی ہے کہ چند ریان 2 آربیٹر نے سارا بھائی کریئر کی چاند کی تصویر کھینچی ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈاکٹر سارا بھائی کی یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات 12 اگست کو مکمل ہوئی ہیں اور یہ ان کے لئے ایک تشکرانہ خراج تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرو کی حالیہ کامیابیوں نے، جنہوں نے ہندستان کو دنیا کے صف اول کے مقام پر لاکر کھڑا کیا ہے۔ سارا بھائی کے وژنری خواب کی تائید ہے۔
سارا بھائی کریئر کا نام ڈاکٹر وکرم سارا بھائی کے نام پر رکھا گیا ہے اور اس کیرئر کے تقریباً 250 سے 350 کلو میٹر مشرق میں ہے جہاں اپولو 17 اورلونا 21 مشن اتارے گئے تھے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ یہ بے حد خوشی کی بات ہے کہ ہندستان کے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر ، اسرو نے ہندستان کے اہم خلائی سفر کی شان بڑھاتے ہوئے ایک اور اہم تعاون دیا ہے۔ جس کا آغاز ڈاکٹر سارا بھائی اور ان کی ٹیم نے چھ دہائیوں سے زیادہ مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود بہادرانہ طور پر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر ہندستانی فخر سے سرشار اور پراعتماد ہے کیونکہ ہندستانی خلائی مشنوں کے ذریعہ فراہم کردہ ان پٹس اور معلومات کا استعمال آج کے وہ ملک کررہے ہیں ، جنہوں نے اپنا خلائی سفر ہم سے بہت پہلے شروع کیا تھا۔
اسرو ذرائع کے مطابق سارہ بھائی کریئر کی لی گئی تھری ڈی تصویروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کریئر کی گہرائی تقریباً 1.7 کلو میٹر اس کے ابھرے ہوئے کنارے یا دائرے سے ہے اور کریئر کی دیواروں کی ڈھلان 25 سے 30 ڈگری کے درمیان ہے۔ یہ نتائج خلائی سائنسدانوں کو لاوا سے بھرے ہوئے قمری خطے کے عمل کو مزید سمجھنے میں مدد ملے گی۔
اس بارے میں مزید مطلع کیا گیا ہے کہ چندر یان 2 نے ڈیزائن کےمطابق اپنی کارکردگی جاری رکھتے ہوئے قیمتی سائنسی اعدادوشمار کی فراہمی جاری رکھی ہے۔ سائنسی اعدادوشمار کا عوامی اجرا چندریان 2 سے عالمی استعمال اکتوبر 2020 میں شروع ہوگا۔