نئی دہلی۔ ؍ستمبر۔ہاؤسنگ اور شہری امور کے سکریٹری جناب درگا شنکرمشرا نے آج ممبئی میں کہا کہ اسمارٹ شہر ڈجٹیلی مربوط سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے ذریعہ شہری خدمات کی فراہمی اور نگرانی کی نئی بلندیاں حاصل کریں گے۔ انہو ں نے یہ بات یہاں اسمارٹ سٹی مشن کے تحت ڈیجٹل مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز پر منعقدہ ورک شاپ میں معلومات اور تجربوں کے تبادلے’’ کے دوران کہی۔
جناب مشرا نے مزید کہا کہ شہری بلدتیاتی اداروں کی مختلف ایجنسیوں کے کام کاج میں موثر تال میل کو یقینی بنانے کے لئے اسمارٹ سٹیز کے دماغ کے طور پر کام کریں گے۔ جس کے نتیجے میں شہریوں کے لئے نگرانی اور خدمات کی فراہمی کی سطح بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مراکز سینسرز سے لیس ہوں گے جو سینٹرل سرور سے منسلک ہوں گے اور شہروں کی آنکھ اور کان کے طور پر کام کریں اور اس طرح ان شہروں میں کوڑے کچڑوں کو یکجا کرنے اور ٹرکوں سےا ن کی نقل وحمل، کوڑے دان کو بھرنے اور خالی کرنے، ٹریفک اور لال بتی کی خلاف ورزی اور صوتی آلودگی وغیرہ کی نگرانی ہوگی۔
جناب مشرا نے شہروں سے اسمارٹ سٹی مشن کے تحت ایسے مراکز قائم کرنے اور انہیں وقت پر مکمل کرنے کی اپیل کی تاکہ شہروں کو ان کا جلد از جلد فائدہ پہنچ سکے۔
اسمارٹ سٹی مشن کے نیشنل مشن ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیر شرما نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران شہروں میں شروع کئے گئے آئی ٹی پر مبنی متعدد پروجیکٹ کام کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے بہتر معلومات اور سروس فراہمی کی غرض سے بہتر ارتباط کے لئے اچھی خصوصیات کے ساتھ اسے تمام نظام کو باہم مربوط کرنے کی اپیل کی۔
ڈاکٹر مشرا نے مزید بتایا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنیٹرز پروجیکٹ پر گیارہ شہروں یعنی پنے، ناگپور، احمد آباد، سورت، ودودرہ، جے پور، رائے پور، نیا رائے پور، بھوبنیشور ، وشاکھا پٹنم اور کاکی ناڈا( آندھرا پردیش) میں عمل درآمد ہورہا ہے۔ مراکز جزوی طور پر پنے او رناگپور میں کام کرنے لگے ہیں۔ دوسرے 23 شہروں میں ایسے مراکز کے قیام کے لئے بولی لگانے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔