نئی دہلی، اعلی تعلیمی اداروں میں سووچھتا درجہ بندی 2017 پر مبنی ایوراڈ دینے کی ایک تقریب آج یہاں منعقد ہوئی ۔ انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے انعام پانے والے اہل افراد کو ایوارڈ تقسیم کئے۔
جناب پرکاش جاؤڈیکر نے اعلی تعلیمی اداروں کے سووچھتا درجہ بندی 2017 کے ایوارڈ پانے والوں کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ سووچھ بھارت ابھیان ہندستان کی حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی صفائی ستھرائی کی انتہائی اہم مہم ہے۔ اس مشن کے تحت 2 اکتوبر 2014 سے ہندستان میں چار کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ اجابت خانہ تعمیر کئے گئے ہیں اور اب دو لاکھ سے زیادہ گاؤں کھلے میں رفع حاجت سے آزاد ہیں۔
جناب جاوڈیکر نے کہا کہ طلبا، صفائی ستھرائی کے سفیر ہیں اور لوگوں کی حمایت سے وہ ہمارے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے کلین انڈیا ویژن کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیمی اداروں کو اسمارٹ کیمپس میں بدلنے کے لئے ہمیں صفائی ستھرائی اور کچرے کے انتظام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔کیمپس کو اسمارٹ بنانے کے لئے پانی کو محفوظ رکھنے، بجلی بچانے ، صفائی ستھرائی کو فروغ دینے اور کچرے کا صحیح انتظام کرنے کی ضرورت ہے۔ جناب جاؤڈیکر نے اس طرح کی درجہ بندی کی تقاریب منعقد کرنے کے لئے انسانی وسائل کی ترقی کے مختلف محکموں کی کوششوں کی تعریف کی جو سووچھ بھارت مشن سے مطابقت رکھتی ہیں اور ایک صاف ستھرے ہندستان کے قیام میں اپنا رول ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس طرح کے پروگراموں میں شرکت کرنی چاہئے تاکہ دوسروں کو بھی اس کا علم ہو۔
صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی بنیاد پر اعلی تعلیمی اداروں (ایچ ای آئی ایس ) کی درجہ بندی کے سلسلہ میں ایک مہم شروع کی گئی ہے۔ کیمپس کو صاف ستھرا رکھنے کے سلسلہ میں شرائط مرتب کی گئی ہیں مثلاً طلبا اور اجابت خانوں کی تعداد کے درمیان تناسب، باورچی خانوں میں حفظان صحت کا اہتمام ، پانی کی فراہمی ، اجابت خانوں اور باورچی خانوں کے سامان کی جدیدیت کیمپس میں پیڑ پودوں کی تعداد ، ہوسٹلوں اور تعلیمی عمارتوں میں کچرے کو ٹھکانے کا طریقہ کار ، کچرے کو ٹھکانے لگانے کی تکنیکیں، پانی کی فراہمی کا نظام اور کچھ توجہ اس بات پر بھی کہ آیا ان اداروں نے کسی قریب کی جگہ یا گاؤں کو اپنایا ہے اور سووچھتا کے سلسلہ میں آگاہی پیدا کی ہے اور اس سلسلہ میں سرگرمیاں اختیار کی ہیں۔
تقریباً 3500 اعلی تعلیمی اداروں نے آن لائن دعوت کا جواب دیا ہے اور فورمیٹ کے مطابق اپنی تمام تفصیلات پیش کی ہیں۔ شرائط کےمطابق 174 اعلی اداروں کا انتخاب کیا گیا اور یوجی سی نیز اے آئی سی ٹی ای کے حکام نے ان سب کے سب 174 اداروں کا معائنہ کیا۔ آخر کار مختلف زمروں مثلاً یونیورسٹیوں، تکنکی اداروں، کالجوں اور سرکاری انسٹی ٹیونشنس میں سے سب سے اچھے 25 اداروں کا انتخاب کیا گیا اور انہیں اس موقع پر ایوراڈ دیئے گئے۔ اس عمل سے اداروں پر یہ زور پڑے گا کہ وہ صفائی سھترائی کے شعبے پر زیادہ توجہ مرکوز کریں گے۔
اعلی تعلیمی اداروں نے ضلع کلکٹروں کے صلاح و مشورہ سے انّت بھارت ابھیان پروگرام کے تحت کچھ گاؤں کو اپنایا ہے ۔ پروگرام کے تحت تمام کلکٹروں اور اعلی تعلیمی اداروں کو یہ دعوت دی گی کہ وہ 31 اگست 2017 سے پہلے ایک گاؤں کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنائیں ۔ جہاں ٹھوس اور رقیق کچرے کو صحیح طریقے پر ٹھکانے لگایا جائے ۔ بہت سے اداروں نے اس عمل میں حصہ لیا اور آخر کار پانچ ضلعوں نے اس کام کو مکمل کیا جن میں میدک ، جھبوا، وارنگل، اجمیر، اور اندور شامل ہیں۔ کلکٹروں نے 5 ستمبر 2017 کو اپنی اپنی کامیابیوں کے بارے میں ایم ایچ آر ڈی میں اپنے اپنے پرزینٹیشن پیش کئے۔ ان پانچ کلکٹروں کو ان کے اعلی تعلیمی اداروں کے ساتھ جنہوں نے اس معاملے میں مدد کی تھی ، اس موقع پر ایوارڈ دیئے گئے۔
آج کی محفل میں موجود سرکردہ شخصیات میں اعلی تعلیم کے محکمے کے سکریٹری جناب کے کے شرما، ایم ایچ آر ڈی کے اقتصادی مشیر جناب وی ایل وی ایس ایس سبھا راؤ ، اے آئی سی ای ٹی کے چیئرمین انل ڈی سہاسبدھے ، یو جی سی کے چیئر مین ڈاکٹر وی ایس چوہان، اے آئی سی ای ٹی اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منپریت سنگھ مننا شامل ہیں۔ تکنیکی تعلیم کے ایڈیشنل سکریٹری جناب آر۔سبرا منیم نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
ان اداروں کی فہرست جنہیں سووچھتا درجہ بندی کے ایوارڈ دیئے گئے ہیں:
ادارے | مقام | ریاست | |
یونیورسٹی | |||
او پی جندل گلوبل یونیورسٹی، سونی پت | سونی پت | ہریانہ | |
منی پال یونیورسٹی جے پور | جے پور | راجستھان | |
چتکارا یونیورسٹی ، کالو جھنڈا (باروتی والا) سولن | سولن | ہماچل پردیش | |
کے ایل ای اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ، بیلگام | بیلگام | کرناٹک | |
دیال باغ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ، آگرہ | آگرہ | یو پی | |
کالج | |||
کونگو آرٹس اینڈ سائنس کالج | ایروڈ | تمل ناڈو | |
ودیا پرتھشتھان آرٹس، کامرس اینڈ سائنس کالج، ایم آئی ڈی سی برانتی، پنے | پنے | مہاراشٹر | |
راما کرشنا مشن وویکا نند کالج | چنئی | تمل ناڈو | |
وویکا نند کالج آف آرٹس اینڈ سائنس | تریچنوگوڈے | تمل ناڈو | |
ایس این آر سسن کالج | کوئمبٹور | تمل ناڈو | |
کے جی کالج آف آرٹس اینڈ سائنس | کوئمبٹور | تمل ناڈو | |
تکنیکی ادارے | |||
امریتا وشوا ودیاپیٹھم ، کوئمبٹور | کوئمبٹور | تمل ناڈو | |
کونیور و لکشمیہ ایجوکیشن فاؤنڈیشن ،گنٹور | گنٹور | آندھراپردیش | |
شری رام چندر میڈیکل کالج اینڈر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چنئی | چنئی | تمل ناڈو | |
وویکانند کالج آف انجینئرنگ فار وومین | تریچنوگوڈے | تمل ناڈو | |
آر ایم ڈی انجینئر نگ کالج ، | تمل ناڈو | تمل ناڈو | |
آر ایم کے انجینئرنگ کالج ، چنئی | چنئی | تمل ناڈو | |
اے بی ای ایس انسٹی ٹیوٹ آف تکنالوجی ،غازی آباد | غازی آباد | یوپی | |
سرکاری انسٹی ٹیوشنس | |||
جی بی پنت یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹکنالوجی، | پنت نگر | اتراکھنڈ | |
مدورائی کامراج یونیورسٹی | مدورئی | تمل ناڈو | |
الگپا یونیورٹی ، الگپا نگر | کرئیکوڈوی | تمل ناڈو | |
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ،ہمیر پور | ہمیر پور | ہماچل پردیش | |
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف تکنالوجی | گواہاٹی | آسام | |
گورنمنٹ پوسٹ گریجوٹ کالج فار گرلس ، سیکٹر -2 | چندی گڑھ | مرکزی انتظام والا علاقہ | |
پنجاب یونیورسٹی چندی گڑھ ، | چندی گڑھ | پنجاب |