26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسمرتی ایرانی نے وزارت اطلاعات و نشریات کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی، اطلاعات و نشریات کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی  نے اطلاعات و نشریات  کی وزارت کی مشاورتی  کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں ہندستان کے بین الاقوامی  فلم فیسٹول (آئی ایف ایف آئی)  2017  کے اہتمام  میں کئے گئے اقدامات  کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا  اور آئی  ایف ایف آئی کے اگلے ایڈیشن  کو بہتر بنانے کے لیے کئے جانے والے اقدامات  پر غور و خوض کیا گیا۔

 محترمہ اسمرتی ایرانی نے کمیٹی کے ممبروں کو مختلف  اقدامات سے آگاہ کرایا اور آئی ایف ایف آئی  2017 میں وزارت  کی طرف سے کئے گئے   اقدامات  کی جانکاری دی۔انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ  تمام کمیٹیوں  اور اسٹرینگ کمیٹی کی تشکیل  کی گئی ہے اور  جائزہ کمیٹی کو کافی  وسعت دی گئی ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ   آئی ایف ایف آئی کے پہلی مرتبہ باضابطہ  طور پر  ٹورنٹو  اور وینس  فلم فیسٹولز  کے ساتھ اشتراک  کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  آئی ایف  ایف آئی 2017  میں 9 ماسٹر کلاسز کا اہتمام کیا گیا تھا اور 197 فلوں کی نمائش کی گئی تھی  اور 493 وفود  کو اس میں مدعو کیا گیا تھا۔

 کمیٹی کے ممبروں نے آئی ایف ایف  کی 2017 کا اہتمام کرنے میں وزارت  کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ علاقائی فلموں کو آئی ایف ایف آئی  میں زیادہ نمائندگی ملنی چاہئے۔

انہوں نے ا س فلم   کی پسند کی بھی ستائش کی  اور فلم  برادری کےبڑے پیمانے پر شرکت کی  بھی تعریف کی ۔ انہوں نے کسان فلم فیسٹول کی طرح سماج فلم فیسٹول کے اہتمام کی بھی  تجویز  پیش کی۔

 وزارت کی جانب سے اس موقع پر جناب  اشوک  کمار پرمار کی طرف سے ایک پریزینٹیشن   پیش کیا گیا اس پر یزینٹیشن   کیا گیا۔  کمیٹی کے ممبروں نے آئی ایف ایف آئی 2017 کے اہتمام  میں کی گئی کوششوں کے بار ے میں  بھی جانکاری دی۔

میٹنگ  میں ارکان  پارلیمنٹ جناب  منوج کمار تیواری ، جناب  ویویک گپتا  ، محترمہ  دیو من من سین، ورما  جناب   مدھوسودن مستری ڈاکٹر سنجے  جیسوال   کے شرکت کی اس موقع پر  اطلاعات و نشریات  کی وزارت کے سکریٹری  جناب این کے سنہا  اور وزارت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More