17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسٹاک میں اور ایف ڈی آئی کے طورپر غیر مقیم ہندوستانیوں کے ذریعہ سرمایہ کاری

Urdu News

نئی دہلی، ؍جولائی ؍ اقتصادی اور کارپوریٹ کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے لوک سبھا میں پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ غیر مقیم ہندوستانی (این آر آئی) زرمبادلہ بندوبست (غیر مقیم ہندوستانی شخص کے ذریعہ منتقل یا جاری سکیورٹی) ضوابط، 2000 بتاریخ 3 مئی 2000 میں جن میں وقتاً فوقتاً ترمیم کی جاتی ہے، کے مطابق ہندوستان میں درج ذیل کیلئے سرمایہ کاری کر سکتے ہیں:

• 5(1)ضوابط کے مطابق، شیڈول 1 میں درج اصول اور شرائط کی بنیاد پر غیر ملکی راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) اسکیم کے تحت غیر مقیم ہندوستانی شیئروں، کمپلسریلی کنورٹیبل پریفرنس شیئرس ( سی سی پی ایس) کمپلسریلی کنور ٹیبل ڈیبنچرس (سی سی ڈی) وارنٹس کی ہندوستانی کمپنی کے شیئرس کی جزوی ادائیگی میں اپنا سرمایہ لگا سکتے ہیں۔

• 5(3) ضوابط کے مطابق، شیڈول 3 میں درج اصول و شرائط کی بنیاد پر پورٹ فولیو انویسٹمنٹ اسکیم کے تحت ہندوستانی اسٹاک ایکسچینج میں واپسی (ری پیٹری ایشن کی بنیاد پر غیر مقیم ہندوستانی سکیورٹیزاور یونٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

• 5(4) ضوابط کے مطابق، شیڈول میں درج اصول اور شرائط کے مطابق نان ری پیٹری ایشن بنیاد پر غیر مقیم ہندوستانی سکیورٹی اور یونٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

• شیڈول 5میں درج خصوصی شرائط اور ضوابط کی بنیاد پر ضابطہ 5(3) میں اجازت دی گئی سکیورٹیز کے علاوہ این آر آئی دیگر سکیورٹیز بھی خرید سکتے ہیں۔

• 5(7)ضوابط کے مطابق سیبی کے ذریعہ وقتاً فوقتاً آئی این آر میں سے منظور شدہ ماخوذ کانٹریکٹ ایکسچینج میں غیر مقیم ہندوستانی سرمایہ کر سکتے ہیں۔

• 5(9)ضوابط کے مطابق، شیڈول 9 میں درج شرائط و ضوابط کی بنیاد پر ، ایف ڈی آئی کے تحت ایل ایل پی کے کیپٹل اسٹرکچر میں غیر مقیم ہندوستانی غیر ملکی سرمائے یا سرمائے کے تعاون کے طور پر یا منافع کے حصول، منتقلی کے طورپر سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

• 5(10)کے ضوابط کے مطابق این آر آئی، انویسٹمنٹ وہیکل کے حصول، خریداری، رکھنے، بیچنے یا منتقلی کے ذریعہ سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More