نئیدہلی، وزارت سیاحت نے کووڈ-19 عالمگیر وبا کی وجہ سے پیدا ہوئے حالات میں عائد کردہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہندوستان کے مختلف حصوں میں پھنسے غیر ملکی سیاحوں کی شناخت اور اُن کی مدد کے پیش نظر 31مارچ 2020 کو ایک پورٹل www.strandedinindia.com شروع کیا ہے۔ ایسے سیاحوں کو پورٹل پر لاگ ان ہونے اور ان کے ذریعے سامنا کئے جا رہے مسائل کی نوعیت کو بتانے اور چند بنیادی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس پورٹل کے شروع ہونے کے 5 دن کے اندر پورے ملک سے 769 غیر ملکی سیاحوں نے خود کو اس پورٹل پر درج رجسٹر کرایا ہے۔
ہر ایک ریاستی حکومت اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ (یوٹی) نے ایسے غیر ملکی سیاحوں کی مدد کے لئے ایک نوڈل افسر کی شناخت کی ہے۔ وزارت سیاحت کے 5 علاقائی دفاتر غیر ملکی سیاحوں کو اگر کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہے، تو ان کا پتہ لگانے کےلئے پورٹل پر مدد کے لئے کی گئی درخواست کے تعلق سے نوڈل آفیسروں کے ساتھ لگاتار تال میل میں ہیں۔ وزارت سیاحت کے علاقائی دفاتر بھی یہاں پھنسے غیر ملکی سیاحوں کو درپیش ویزا مسائل کے سلسلے میں بیورو آف امیگریشن اور ایف آر آر او کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اندرون ملک ؍ ریاست کے اندر نقل و حمل اور ایسے سیاحوں کو ان کے ملک بھیجنے کی درخواستوں کے تعلق سے بھی وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور متعلقہ ایمبیسی ؍ ہائی کمیشن ؍ قونصل خانے کے ساتھ تال میل قائم کیا جا رہا ہے۔
پورٹل کی افادیت اور اہلیت کا نتیجہ یہ ہے کہ یہاں پھنسے ہوئے غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ ای –میلی، ٹیلیفون اور ذاتی طور پر ان کے ساتھ رابطہ قائم کیا جا رہا ہے۔ ان کا ہندوستان میں ان کے ملک کے وزارت خارجہ کےد فتر سے رابطہ قائم کیا گیا ہے اور ان اپنے ملک جانے کے لئے ہندوستان سے جانے والی پروازوں سے متعلق مختلف تازہ ترین معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اگر انہیں طبی امداد، خوراک اور رہائش کی ضرورت ہے ، تو وہ بھی مہیا کرائی جا رہی ہے۔
ایک خاتون جوکہ امریکی شہری ہیں، وہ کووڈ-19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے سبب بہار کے سپول ضلع میں پھنسی ہوئی تھیں، جبکہ ان کے بیٹے کی دہلی میں سرجری ہوئی تھی۔ پورٹل نے بین وزارتی، بین شعبہ جاتی اور ریاست نیز مرکز کے درمیان تال میل کے ذریعہ انہیں وہاں سے نکال کر خصوصی اجازت نامے سے دہلی تک کا سفر کیا۔ وہ بحفاظت اپنی منزل تک پہنچ گئی ہیں اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ کی گئی کوششوں کے تئیں شکریہ ادا کیا ہے۔
کوسٹاریکا کے 2 شہری جو سرجری (میڈیکل ٹورزم) کے لئے چنئی آئے تھے، سرجری کے بعد چنئی میں پھنس گئے تھے۔ ریاستی حکومت، کوسٹاریکار کی ایمبیسی اور ہوٹل کے درمیان، جہاں وہ ٹھہرے ہوئے تھے، قریبی تال میل سے پریشان حال سیاحوں کی مدد کی گئی۔ اب وہ محفوظ اور صحت مند ہیں۔
ایک آسٹریلیائی سیاح، جو کہ احمد آباد میں پھنسا ہوا تھا، وہ مرگی کا مریض تھا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے آسٹریلیائی ڈاکٹر کے ذریعہ مجوزہ ادویہ اس کے پاس ختم ہو گئی تھیں۔ پورٹل کے ذریعہ سیاح تک ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفتر کے توسط سے رسائی حاصل کی گئی۔ اسے معقول مقدار میں دوا دی گئیں اور اسے خوراک اور مقامی ٹرانسپورٹیشن کی سہولت بھی فراہم کی گئیں۔ اب وہ محفوظ ہے اور آرام سے رہ رہا ہے۔
مذکورہ بالا چند مواقع ہیں، جن میں متعدد غیر ملکیوں کو بروقت اہم امداد حاصل ہوئی ہیں۔ آنے والے دنوں میں یہ پورٹل اس مقصد سے کام کرتا رہے گا اور حکومت غیر ملکی مہمانوں کو ہندوستان میں اپنے قیام کے دوران آرام اور سہولت بہم پہنچانے کے لئے پابند عہد ہے۔ یہی‘‘ اتیتھی دیوو بھوا’’ کا جذبہ ہے اور یہی منتر ہے، جو ہندوستان کو سب سے الگ بنانا ہے۔