Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسٹیل کی وزارت سرکاری سیکٹر کے اسٹیل پلانٹ میں ’’بہترین کارکردگی والے پلانٹ‘‘ کا انتخاب کرے گی

Urdu News

نئی دہلی،؍اکتوبر، آج چنڈی گڑھ میں اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب بریندرسنگھ کی صدارت میں اسٹیل کی صنعت کے اہم فریقوں کا ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں لوگوں نے اپنی اپنی رائے اور نظریات کا آزادانہ اظہار کیا اور اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب ویریندرسنگھ نے اسٹیل کی وزارت کے تحت آنے والی سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں کے سی ایم ڈی کو ہدایت دی کہ وہ تمام ایس پی وی اور مشترکہ پروجیکٹوں کوقطعی شکل دیں اور مقررہ وقت میں انہیں پورا کرنے کیلئے کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید یونٹوں میں کام شروع کرنے اور جدید کاری کے کام کو مکمل کرنے کا کام بھی پوری سنجیدگی کے ساتھ کیا جانا چاہئے اور انہیں مقرر وقت میں پورا کیا جانا چاہئے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہر پلانٹ اور یونٹ میں شاندار کارکردگی کے یونٹ موجود ہیں جنہیں مثال کے طور پر پیش کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ پورا اسٹیل پلانٹ کارکردگی کا ایک بہترین مرکز بن سکے۔ یہ کام اسی وقت ممکن ہے جب کہ پلانٹ پیداوار اور مصنوعات کے معیار میں شاندار کی کارکردگی کے بین الاقوامی معیار کو حاصل کرنے کا ہدف مقرر کریں۔ پی ایس یو اسٹیل پلانٹس کے درمیان صحت مند مسابقت کی ہمت افزائی کیلئے وزارت مجموعی کارکردگی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معیار کو اپنانے کی بنیاد پر جائزہ لے گی اور ’’بہترین کارکردگی کا پلانٹ‘‘ کا انتخاب کرے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بذات خود پلانٹ اور یونٹ لیول کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور وزارت پلانٹ کی پیداواری کارکردگی کا قریب سے جائزہ لے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب وقت اور لاگت کیلئے بھی ایک ضابطے کے طور پر ذمہ داری طے کی جائے گی۔ جائزہ میٹنگوں کے دوران پلانٹ میں درپیش مسائل اور رکاوٹوں کو اجاگر کیا جاسکتا ہے تاکہ انہیں دور کرنے کیلئے فوری کارروائی کی جاسکے۔ جناب بریندرسنگھ نے ہر کمپنی میں بورڈ کی سطح پر تعاون اور ٹیم ورک کی اہمیت کو اگرکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تال میل میں کمی، ایک ہی شخص کی اجارہ داری، گروپوں میں تقسیم، انا پرستی وغیرہ سے کمپنی پر نہ صرف مختصر مدت میں منفی اثر پڑتا ہے بلکہ طویل مدت میں بھی اس کے نقصان دہ مضمرات سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جواب دہی اور ذمہ داری اعلیٰ ترین سطح سے ہونی چاہئے اور اچھی کارکردگی کیلئے ترغیبات دینے اور خراب کارکردگی کیلئے تادیبی کارروائی ہر سطح پر ہونی چاہیے۔

اس میٹنگ میں اسٹیل کے وزیر مملکت جناب وشنو دیوسائی، اسٹیل کے سکریٹری ڈاکٹر ارونا شرما، وزارت کے سینئر عہدیدار اور وزارت اسٹیل کے تحت آنے والی پی ایس یو کے سی ایم ڈی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More