20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسٹیل کی وزارت نے وجیلنس کانفرنس کا انعقاد کیا

Urdu News

نئی دہلی، اسٹیل کی وزارت نے  نئی دہلی میں دو روزہ وجیلنس  کانفرنس یعنی  چوکسی  کے موضوع پر کانفرنس   کا انعقاد کیا ، جو آج ختم ہوگئی۔ اس  کانفرنس کا مقصد اسٹیل کے سرکاری سیکٹر کے یونٹوں کے عہدیداروں کو  خریداری ، ٹھیکے ، عملے اور  فائنانس سمیت  مختلف اہم سرگرمیوں سے متعلق  انتظامی اور  تجارتی فیصلے  لیتے ہوئے  بنیادی اصولوں اور  ضابطوں پر عمل درآمد کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔

کل کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے  مرکزی وجیلنس کمشنر  جناب کے وی چودھری  نے کہا کہ  شفافیت اور جواب دہی  فیصلہ سازی کے  سب سے اہم اصول ہیں۔ انہوں نے ہر ادارے میں وسل بلوور یعنی  خبردار کرنے  کے  اندرو نی نظام  پر زور دیا۔ مرکزی وجیلنس کمشنر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ  ایماندار  اور  راست عہدے داروں کے تحفظ کے لئے  قانون میں  پہلے ہی  کافی  تحفظاتی ضابطے موجود ہیں۔

اسٹیل کے سکریٹری جناب بنوئے کمار  نے کہا کہ  بہترین طریقہ کار کے بارے میں معلومات اور بیداری میں کمی  کے نتیجے میں  ضابطوں اور  اصولوں  کی  خلاف ورزی ہوتی ہے ، جس سے بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے  شرکاء پر زور دیا کہ وہ  اپنے کام  کرنے میں آسانی کے لئے  وجیلنس انتظامیہ  کی اہمیت کو سمجھیں۔

وزارت کی جوائنٹ سکریٹری اور سی وی او  محترمہ روچیکا چودھری گوول  نے کہا کہ  وجیلنس کسی بھی ادارے کے بندوبست کے لئے  انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ  کانفرنس کے انعقاد کا مقصد  ابہام ، التوا ، صوابدید کو کم کرنے میں مدد کرنا ہے ، جو  وجیلنس سے متعلق امور میں اثر انداز ہوتے ہیں۔

 دو روزہ کانفرنس میں  چوکسی  ، سرکاری خریداری میں  ضابطوں اور  اصولوں کی پابندی ،  بولی طلب کرنے کے عمل میں شفافیت ، ای-خریداری  ، جی ای این ، جی ایف آر ، ای – نیلامی ، حکمرانی میں اخلاقیات  ، شکایات کے ازالے کا نظام اور  دیگر اہم امور پر  تبالہ خیال کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں  سیل کے چیئرمین  جناب  انل کمار چودھری ، میکان کے  سی ایم ڈی  جناب اتل بھٹ ، آر آئی این ایل  کے سی ایم ڈی  جناب اے کے رتھ بھی موجود تھے۔

اسٹیل کی وزارت  کے تحت سرکاری سیکٹر  کے یونٹوں ، سیل  ، آر آئی این ایل  ،  این ایم ڈی سی ، میکان ، کے آئی او سی ایل ، ایم او آئی ایل ، ایم ایس ٹی سی ، ایف ایس این ایل،  برڈ گروپ آف کمپنیز  اور او ایم ڈی سی  کے تقریبا 100 سینئر عہدے داروں نے کانفرنس میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More