نئی دہلی، خزانہ کے وزیر مملکت جناب شیو پرتاپ شکلاء نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ اسٹینڈ اَپ انڈیا اسکیم (ایس یوپی آئی ) سے متعلق رہنما ہدایا ت حکومت نے بینکوں کوجاری کی ہوئی ہیں۔ اس میں کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے توسط سے متوازی مفت قرضہ جات ، جہاں قابل عمل ہو، وہاں ریاست اور مرکزی حکومت کی اسکیموں کے ساتھ کنورجینس ، تسہیل شدہ درخواست فارم www.standupmitra.in portalپورٹل کے توسط سے آن لائن درخواست گزاری ، دست گیرانہ، تعاون، ایس یو آئی پی کیلئے مخصوص نوڈل افسر وغیرہ شامل ہیں۔ اس سلسلے میں بینک کے بورڈ کے ذریعے منظور شدہ پالیسی کے مطابق تجارتی نقطۂ نظر سے قابل عمل تجاویز کیلئے بینک ایس یو پی آئی لون دیتے ہیں۔ سرکاری شعبے، نجی شعبے اور علاقائی بینکوں کے ذریعے اسٹینڈ اَپ انڈیا اسکیم کے تحت اِس اسکیم کے آغاز کے وقت سے لے کر 7 مارچ 2018 تک دیئے گئے قرضوں کی تعداد بالترتیب 51 ہزار 888 دو ہزار 445 اور ایک ہزار 9 ہیں۔
علاقائی دیہی بینکوں نے ا س اسکیم کے آغاز سے لے کر 7 مارچ 2018 تک درج فہرست ذاتوں (ایس سی)زمرے میں قرض لینے کے خواہشمندوں کیلئے 180 قرضوں کو منظوری دی ہے ۔