26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اس فیصلے سے کروز صنعت اور گھریلو کروز سیاحت کو کووڈ-19 کی وبا کے سبب منفی اقتصادی اثرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی: جناب منڈاویا

Urdu News

نئی دہلی، جہازرانی کی وزارت نے کروز جہازوں کے لئے ٹیرف کی شرحوں کو معقول بنایا ہے۔ ٹیرف شرحوں میں رعایت کے نیٹ افیکٹ سے بندرگاہ ٹیرف شرحوں میں فوری طور پر 60 سے 70 فیصد کمی آئے گی، جس سے کووڈ-19 کی وبا کی صورت حال میں معیشت کی مدد کے لئے حکومت کی پالیسی کے مطابق ملک میں کروز صنعت کو کافی راحت ملے گی۔

کروز جہازروں کے لئے معقول ٹیرف شرحیں حسب ذیل ہیں:

  1. ایک کروز جہاز سے پہلے 12 گھنٹے ٹھہرنے (مقررہ شرح) اور 5 ڈالر فی مسافر (ہیڈ ٹیکس) کے لئے موجودہ شرح 0.35 ڈالر کی بجائے 0.085 ڈالر فی جی آر ٹی (گراس رجسٹرڈ ٹونیج) بندرگاہ چارج لیا جائے گا۔ بندرگاہ برتھ کرایہ، بندرگاہ فیس، پائلٹ، مسافر فیس وغیرہ جیسی دیگر شرحیں وصول نہیں کریں گے۔
  2. 12گھنٹے سے زیادہ کی مدت تک ٹھہرنے کے لئے کروز جہازوں پر مقررہ فیس ایس او آر (دروں کا شیڈیول) کے مطابق برتھ کرایہ چارج کے برابر ہوگا۔ اس میں کروز جہازوں کے لئے نافذ 40 فیصد کی رعایت کی جائے گی۔
  3. اس کے علاوہ کروز جہاز سازی

اے۔ 10فیصد رعایت حاصل کرنے کے لئے فی سال 1 سے 50 کال۔

بی۔ 20 فیصد رعایت حاصل کرنے کے لئے فی سال 51 سے 100 کال۔

سی۔ 30 فیصد رعایت حاصل کرنے کے لئے فی سال 100 کال سے زیادہ۔

مذکورہ معقول ٹیرف شرحیں ایک سال کی مدت کے لئے فوراً نافذ ہوں گی۔

کروز شپنگ کاروبار کو مدد دینے کے پیش نظر کروز شپنگ اور سیاحت کے فروغ کے لئے مناسب پالیسی ماحول اور بنیادی ڈھانچہ دستیاب ہوگا۔ یہ صنعت کووڈ-19 کی وبا کے سبب بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ سال 2014 سے جہازرانی کی وزارت کی پالیسی جاتی مدد کے سبب بھارت نے کروز شپ کے ذریعے کی گئی کال کی تعداد، جو 2015-16 میں 128 تھی، وہ 2019-20 میں بڑھ کر 593 ہوگئی۔ اس معقولیت کاری سے یہ یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ بھارتی بندرگاہوں میں کروز کال پوری طرح سے سوکھ نہ جائیں۔

جہازرانی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب من سکھ منڈاویا نے کہا کہ یہ فیصلہ سمندری اور ندی کروز کے لئے عالمی کروز بازار کے نقشے پر بھارت کو مستحکم کرکے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے جہازرانی کی وزارت کے ذریعے کی گئی کوششوں کا ہی نتیجہ ہے۔ اس سے بھارت میں کروز سیاحت کو بڑی مدد ملے گی، جو کووڈ-19 کی وبا کے منفی اقتصادی اثرات کے سبب بری طرح متاثر ہے۔ یہ بڑی مقدار میں غیرملکی زر مبادلہ کے حصول اور ملک میں کروز سیاحتی شعبے میں بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر بڑی تعداد میں ساحلی روزگار کے مواقع دستیاب کرائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More