25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اطلاعات و نشریات جھار کھنڈ بین الاقوامی فلمی میلے ، 2019 ء کے لئے آسانیاں بہم پہنچائے گی

Urdu News

نئی دہلی، بہترین ہندوستانی سینما  کی جھلک دکھائے جانے کے عمل کو فروغ دینے کے مقصد سے اطلاعات و نشریات کی وزارت ، فلمی میلے کے ڈائریکٹوریٹ کے توسط سے   رانچی ، جھار کھنڈ میں ، یکم تا 3 فروری  ، 2019 ء کے دوران منعقد ہو رہے دوسرے جھارکھنڈ بین الاقوامی فلمی میلے کے اہتمام میں اپنی جانب سے  آسانیاں فراہم کرے گی ۔  اس فلمی میلے  کو فروغ دینے کے پیچھے کار فرما مقصد یہ ہے کہ  ریاستوں کی حوصلہ  افزائی کی جائے ، جو  سینما کو فرو غ دینے کے مضمرات کی حامل ہیں ۔

          اس سلسلے میں آسانیاں   ‘‘ یکمشت امداد ’’ اسکیم کے تحت فراہم کرائی جا رہی ہیں ۔ اس اسکیم کا مقصد یہ ہے کہ   سماج میں موجود چنوتیوں کے سلسلے میں  رونما ہونے والی   تبدیلیوں اور سماج  میں دستیاب مواقع کو اچھی فلموں کے توسط سے نمایاں کرکے پیش کیا جائے تاکہ علاقائی فلموں کو بھی  سینما   ، سینما سے متعلق  ٹیکنا لوجی کے سلسلے میں  تازہ ترین جانکاریاں فراہم کرنے کا موقع  حاصل ہو سکے ۔

          درجِ ذیل 6 فلموں سے متعلق ایک پیکیج  ، مذکورہ فلمی میلے میں اسکریننگ کے لئے فراہم کرایا گیا ہے :

  • کڑوی ہوا ( ہندی )  نیلا مادھب  پانڈا کی زیرِ ہدایت   بنی ہوئی فلم
  •  بھور ( ہندی ) کماکھیا نرائن  سنگھ  کی زیرِ ہدایت   بنی ہوئی فلم
  • باستو  شاپ ( بنگالی ) کوشک گانگولی کی زیرِ ہدایت   بنی ہوئی فلم
  • پونم ( ہندی ) راہل بوس  کی زیرِ ہدایت   بنی ہوئی فلم
  • آئی ایم کلام ( ہندی ) نیلا مادھب پانڈا کی زیرِ ہدایت   بنی ہوئی فلم
  • ریلوے چلڈرن ( کنڑ ) پرتھوی  کونانور کی زیرِ ہدایت   بنی ہوئی فلم

اس قدم سے مقامی ہونہار ابھرتے ہوئے فلم سازوں اور فلموں کے شائقین کو  بھارتی سینما کی بہترین  تخلیقات مظاہرہ کرنے کا موقع حاصل ہو گا ۔ اس کے ذریعے جھار کھنڈ کو  فلمی منزل کے طور پر  فروغ دینے  کا راستہ بھی ہموار ہو گا اور اس خطے میں شانہ بہ شانہ سیاحت کو بھی تقویت حاصل ہو گی ۔

پس منظر

     جب یہ علاقہ  ، ریاستِ  بہار کا  ایک حصہ  تھا  ، اُس وقت جھار کھنڈ کو مطمح  نظر بناکر ،  ستیہ جیت رائے اور رِتوِک گھٹک سمیت  متعدد فلم سازوں نے  متعدد مرتبہ سیلولائیڈ  کے پردے پر پیش کیا ہے ۔  ریاست کا  درجہ حاصل کرنے کے بعد   حسین مناظر کی حامل ، یہ ریاست   پردۂ سیمیں سے کچھ عرصے کے لئے قدرے   دور ہو گئی تھی ۔ اب یہ ریاست   از سر نو فلم سازی کے شعبے میں اپنے ماضی کی تابناک  شان و شوکت کو حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔  2015 ء میں جاری کی گئی  جھارکھنڈ ریاستی فلمی پالیسی  کے ساتھ یہ ریاست مستحکم طریقے سے  فلم سازوں میں  ، اِس ریاست میں دستیاب فلم سازی کے مضمرات کے تئیں بیداری  پیدا کرتی  آئی ہے ۔

     جھار کھنڈ کو آئی ایف ایف آئی ، 2018 ء میں خصوصی توجہ  والی ریاست کے طور پر منتخب کیا گیا تھا ۔ جھار کھنڈ  میں سرکاری فلم فروغ پروگرام  کے تحت 6 فلمیں  تیار کی گئی تھیں یا انہیں ایسی زبان / بولیوں میں تیار کیا گیا تھا ، جو اسی ریاست سے متعلق ہیں اور یہ کام آئی ایف ایف آئی ، 2018 ء میں عمل میں آیا تھا ۔ حسین مناظر کی حامل  یہ ریاست  ایسی ریاست ہے ، جہاں  منتشر چٹانیں ، گھنے جنگلات ، مسحور کن جھرنے  واقع ہیں اور  اس قدم کے ذریعے فلم سازی کی اس منزل کو درکار تقویت  حاصل ہو گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More