Online Latest News Hindi News , Bollywood News

افتتاحی تقریب : ہندوستان-قزاخستان کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں کازِند 2018

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان اور قزاخستان کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں کازِند -2018 قزاخستان کے اوتار فوجی علاقے میں شروع ہو گئی ہیں۔ آج ان فوجی مشقوں کی  افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں قزاخستان اور ہندوستانی فوجی ایک ساتھ دکھائی دیئےاور  دونوں ملکوں کے فوجیوں نے ، فوج کی  جائزہ تقریب میں قزاخستان کے بیٹل ٹریننگ کے لئے ڈپٹی کمانڈر جنرل میجر  زوما کیو الماز کو باقاعدہ سلامی دی۔ ہندوستانی فوج اور قزاخستان کی فوج کے درمیان یہ مشترکہ فوجی تربیت کی تیسری فوجی مشقیں  ہیں۔ 14 دن تک چلنے والی مشترکہ فوجی مشقیں 23؍ستمبر تک جاری رہیں گی، جو کل سے شروع ہوئی تھیں۔

قزاخستان کے فوجی دستے کی نمائندگی ملٹری بیس 85395 کر رہی ہے، جبکہ ہندوستانی فوجی دستے کی نمائندگی 5 لداخ اسکاؤٹ ریجمنٹ کر رہی ہے۔ جنرل میجر زوماکیوالماز نے ہندوستانی فوجی  دستے کا  خیر مقدم کیا اور اپنی افتتاحی تقریر میں آزادی، مساوات اور انصاف کے عام  مشترکہ  اعتماد کو اُجاگر کیا، جو دونوں ملکوں کے لئے قیمتی ہیں۔ شاندار افتتاحی تقریب آج منعقد ہوئی، جس میں   دونوں ملکوں کے ذریعے فوجی تنظیم اور ملک کی نمائندگی کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ نیز ذیلی یونٹ سطح پر قزاخستان کی فوج کےذریعے استعمال کئے گئے ہتھیاروں اورآلات کی نمائش بھی کی گئی۔

ان فوجی مشترکہ تربیتی مشقوں کا مقصد فوج سے فوج کے درمیان تعلقات  کو فروغ دینا ہےا ور ہندوستان اور قزاخستان کی فوج کے درمیان تجربوں اور ہنرمندی کا تبادلہ کرنا ہے۔ دونوں ملکوں کی فوجوں کےدرمیان بین  کارروائی بڑھانے پر بھی خاص توجہ دی گئی، جو کسی مشترکہ  فوجی کارروائی کی کامیابی کے لئے اہم ہے۔ دونوں فریق یعنی دونوں ملکوں کے فوجی مشترکہ طور پر تربیت،منصوبہ اور امکانی خطرات کو ختم کرنےکے لئے حربی مشقیں انجام دیں گے، جس کے نتیجےمیں شہری علاقے میں  جنگی حالات سے نمٹا جا سکتا ہے۔ فوجی مشقیں کازِند 2018 ایک دوسرے کی فوج کو باہمی طور پر سمجھنے اور ایک دوسرے کا احترا م کرنے میں زبردست مدد گار ثابت ہوں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More