نئی دہلی: مارچ تا 27 مارچ 2019 کے دوران منعقد کی جانے والی ہندوستان اور افریقی ملکوں کی افریقہ۔ ہند فیلڈ ٹریننگ مشق ۔2019، جو کہ اے ایف آئی این ڈی ای ایکس ۔19 کے نام سے بھی معروف ہے ، 18مارچ2019 کو اوندھ ملٹری اسٹیشن ، پونے، مہاراشٹر میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوگئی۔ بنین، بوتسوانا، مصر، گھانا، کینیا، ماریشس، موزمبیق، نامبیبیا، نائیجر،نائیجریا، سینگل، جنوبی افریقہ، تنزانیہ، یوگانڈا، زامبیا اور زمبابوے پر مشتمل17 افریقی ملکوں کے جنگی دستے ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے مراٹھا لائٹ انفنٹری دستے کے ساتھ اس افتتاحی تقریب کے لئے ایک ساتھ اکٹھا ہوئے۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی، گولڈن کٹار ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ، میجر جنرل سنجیو شرما، نے کثیر تعداد میں موجود دفاعی ماہرین اور اس مشق میں شرکت کرنے والے ملکوں کے دیگر افسران کی موجودگی میں پریڈ کا معائنہ کیا۔اس افتتاحی تقریب کے دوران اقوام متحدہ، ہندوستان اور اے ایف آئی این ڈی ای ایکس کا پرچم اٹھائے ہوئے ہندوستانی فوج کے ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر اور چیتا ہیلی کاپٹر کی ایک نفری کے ذریعہ فلائی پاسٹ توجہ کا مرکز رہا۔ پریڈ کے مکمل ہونے کے بعد مہمان خصوصی میجر جنرل سنجیو شرما اور مختلف ملکوں کے دفاعی ماہرین نے جنگی دستوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
ہندوستان اور افریقی ملکوں کے درمیان اس مشق کے اہتمام کا مقصد اقوام متحدہ قیام امن کارروائی کے ساتویں باب کے تحت کانکنی کے دوران انسانی امداد اور قیام امن کارر وائیوں کی منصوبہ بندی اور انعقاد میں شرکت کرنے والے ملکوں کو تربیت فراہم کرنا ہے۔ علاوہ ازیں اس مشق کے دوران شرکت کرنے والے ملکوں کے درمیان اقوام متحدہ کے تفویض کردہ عمل کی بجا آوری کے دوران بہترین طریقہ کار کے باہمی تبادلے کے علاوہ ٹیم سازی اور تکنیکی سطح کے آپریشن پرخصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔مزید برآں اس میں ایک نئے مشن کا قیام، قیام امن کارروائیوں کے لئے ایک اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر کا قیام،نیز قیام امن مشن کے دوران ملٹری مشاہدین کے مراکز کا قیام ، عام شہریوں کا تحفظ، فوجی تعیناتی، وفد کا تحفظ ، قیام امن مشن کی نگرانی کے متعدد پہلو اور کانکنی کی انسانی امداد سے متعلق متعدد پہلو شامل ہیں۔