25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

امبیڈکر جینتی پر وزیراعظم نے چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں آیوشمان بھارت کی ابتدا کے موقعے پر صحت مرکز کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ امبیڈکر جینتی کے موقعے پر وزیراعظم نریندر مودی نے آج آیوشمان بھارت جو کہ مرکزی حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے ، کی ابتدا کے موقعے پر صحت مرکز کا افتتاح کیا۔ مذکورہ مرکز کا افتتاح چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں جنگلا ترقیاتی مرکز میں کیا گیا۔ ایک گھنٹے سے زیادہ وقت کے میں وزیراعظم نریندر مودی نے بڑی تعداد میں لوگوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا اور ترقیاتی مرکز میں متعدد ترقیاتی اقدامات کے بارے میں بتایا ۔

صحت مرکز کے افتتاح کے موقعے پر انہوں نے آشا ورکروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے ایک ماڈل آگن واڑی مرکز کا بھی دورہ کیا اور آنگن واڑی ورکروں اور پوشن ابھیان سے مستفید ہونے والے بچوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے ہاٹ بازار  ہیلتھ کیوسک کا بھی دورہ کیا اور صحت کے سلسلے میں کام کرنے والے ورکروں سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے جانگلا میں ایک بینک شاخ کا بھی افتتاح کیا اور مدرا اسکیم کے تحت قرض کی منظوری تقسیم کی۔  انہوں نے دیہی بی پی او ملازمین کے ساتھ بھی تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے بعد وزیراعظم عوامی میٹنگ کی جگہ پہنچے۔ انہوں نے ون دھن یوجنا کا افتتاح کیا جس کا مقصد قبائلی برادری کو بااختیار بنانا ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیراعظم نے بھانو پرتاپ پور – گڈم ریلوے لائن  کو ملک کو وقف کیا۔ وزیراعظم نے بائیں بازو کے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں 1988 کلومیٹر کے پی ایم جی ایس وائی سڑک کی تعمیر کے لیے ، بائیں بازو کے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں دیگر سڑک منصوبہ، بیجاپور میں پانی سپلائی منصوبہ اور دو پلوں کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے بیجاپور ہاسپیتل میں ڈائلیسس مرکز کا بھی افتتاح کیا۔ وہاں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس علاقے کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے برطانوی سامراج کے خلاف لڑائی لڑی تھی۔ انہوں نے اس علاقے میں نکسلی حملوں میں شہید ہونے والے سکیورٹی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مرکز نے دو اہم ترقیاتی اقدامات کی شروعات کی ہے، شیاما پرساد مکھرجی دیہی شہری مشن  اور پردھان منتری اندرا آواس یوجنا ۔ انہوں نے کہا کہ آج ریاست سے آیوشمان بھارت اور گرام سوراج ابھیان شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرام سوراج تحریک اس بات کو یقینی بنائے گی کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران مرکز کی طرف سے شروع کی گئی ترقیاتی اسکیموں کا فائدہ سماج کے غریب اور محروم طبقے تک پہنچے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر نے کروڑوں افراد کے دل و دماغ میں خواہشات پیدا کرنے میں اہم رول ادا کیا۔

اس تقریب کے بیجاپور میں منعقد کرنے کی اہمیت کو ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بیجاپور ملک کے سو سے زیادہ خواہشمند ضلعوں میں سے ایک ہے جو ترقی کے سفر میں پیچھے چھوٹ گیا ہے۔

وزیراعظم نے چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ رمن سنگھ کے صوبے میں گزشتہ 14 برس کے دوران کیے گئے ترقیاتی کاموں کی ستائش کی ۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ مرکز کی طرف سے کئے گئے اقدام کمزور اور محروم طبقے کی بہبود کے تئیں اس کی عہدبستگی ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لوگوں کی شمولیت ہی حکومت کی طاقت ہے جو 2022 تک نئے بھارت کی تعمیر میں مدد بہم پہنچائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More