16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

امور داخلہ کے وزیر مملکت کرن رجیجو نے بی پی آر اینڈ ڈی کے ذریعہ ’’ویژن چوٹی میٹنگ‘‘ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا

Urdu News

نئی دہلی، امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو نے پولیس اصلاحات میں تیزی لانے پر زور دیا ہے۔ ڈاکٹر آنند سروپ گپتا میموریل لیکچر سیریز میں ’’ویژن چوٹی میٹنگ‘‘ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ، جس کا انعقاد بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی)نے کیا ہے۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرلوں؍ انسپکٹر جنرلوں کی ہونے والی کل ہند کانفرنس سے پہلے قابل قدر نتائج حاصل کرنے پر زور دیا ۔ یہ کل ہند کانفرنس جلد ہی مدھیہ پردیش میں گوالیار کے نزدیک بی ایس ایف ٹریننگ اکیڈمی میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پولیس فورس کی جدید کاری پر زور دیا ہے تاکہ وہ نئے چیلنجوں سے نمٹ سکے۔

اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے پولیس کی جدید کاری میں تربیت ایک اٹوٹ حصہ ہے، جناب رجیجو نے بی پی آر اینڈ ڈی پر زو ردیا کہ وہ قومی پولیس یونیورسٹی اور آئی آئی دہلی میں قومی پولیس ٹیکنالوجی ترقیاتی مرکز (این پی ٹی ڈی سی) اور بینگلور و میں پولیس کی اطلاعاتی ٹیکنالوجی کا قومی مرکز (این پی آئی ٹی سی) قائم کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔ اس بات اشارہ کرتے ہوئے کہ پیچیدگی کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے۔ جناب رجیجو نے کہا کہ کچھ سیکشنوں میں پولیس فورس کی جدید کاری (ایم پی ایف) پروگرام کے تحت ریاستوں کو تفویض کئے جانے والے فنڈ میں کمی بیشی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک آزاد اور مؤثر پولیس شکایات اتھارٹی پر بھی زور دیا۔

بی پی آر اینڈ ڈی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اے پی مہیشوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس بات کے سماجی آڈٹ کی ضرورت ہے کہ پولیس مختلف صورت حال میں کس طرح اپنا رد عمل ظاہر کرتی ہے۔ انہو نے مزید کہا کہ بی پی آر اینڈ ڈی سمجھتی ہے کہ پولیس کو زیادہ عوام دوست ہونا چاہئے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More