12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انتخابی افسران کے لئے اشارتی زبان کے تربیتی اجلاس کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی، ہندستان کا الیکشن کمیشن ،آسان انتخابات منعقد کرانے  کے اپنے عزم کے طور پر   آئی ایس ایل آر ٹی سی (انڈین سائنس لینگویج  ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر  )  کے اشتراک سے نئی دہلی میں واقع اپنے ہیڈکوارٹر میں کمیشن     کے  افسران کے لئے  اشارتی زبان کے تربیتی اجلاس کا انعقاد کیا ہے۔

آئی ایس ایل آر ٹی سی  (انڈین سائنس لینگویج  ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر  ) کے ماہرین کے ذریعہ   الیکشن کمیشن کے افسران کو   چیلنج دے گی۔   اس میں  افسران نے   بنیادی  معلومات کے علاوہ    انتخابات سے متعلق   اشارتی زبان کی علامتیں  جیسے    انتخابات  ، شناختی کارڈ،   پتہ،  اور پولنگ بوتھ وغیرہ سے متعلق    معلومات  بھی حاصل کیں۔  علاوہ ازیں کمیشن کے افسران نے  معذور افراد کے ساتھ بات چیت کے دوران     مجلسی آداب   بھی سیکھے  اور  سماعت سے محروم افراد کی ضرورت کے سلسلہ میں انہیں  حساس بنایا گیا ۔   اجلاس کےدوران شرکا میں جوش و خروش دیکھا گیا    ۔ انہیں   سماعت سے محروم ووٹروں  کے ذریعہ   بار بار  پوچھے جانے والے سوالات   /مسائل   کوسمجھانے کے لئے      نقلی  پولنگ   کا مظاہرہ کرکے     انہیں حساس بھی بنایا گیا۔

اس ورکشاپ کا مقصد    معذور افراد  کی ضرورتوں کے تئیں انتخابی  افسران   کو  حساس بنانا تھا  تاکہ وہ  انتخابی عمل کے دوران معذور افراد کی ضرورتوں    کو سمجھ کر   ان کی مدد کرسکیں۔  جولائی 2018 میں   ہندستانی الیکشن کمیشن نے     نئی دہلی میں   آسان انتخابات سے متعلق  دو روزہ  قومی مشاورت کا انعقاد کیا گیا تھا۔    اس ورکشاپ میں     کمیشن نے     انتخابی عمل سے متعلق افسران کو  ٹریننگ دینے اور حساس بنانے سمیت    معذور افراد کے لئے   متعدد   اقدامات  کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More