نئی دہلی یکم مئی۔ مغرب وسط اور اس سے متصل جنوب مغربی خلیج بنگال پر انتہائی شدیدسمندری طوفان فانی (جسے فونی کہا جارہاہے) پچھلے 6 گھنٹے میں تقربیاََ 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی طرف بڑھ گیاہے اوراب یہ ارض البلد 14.1 ڈگری شمال اور طول البلد 83.9 ڈگری مشرق کے قریب خلیج بنگال میں مرکوز ہے، جو پوری (اوڈیشہ ) کے تقریباََ 660 کلومیٹر جنوب -جنوب مغرب اور وشاکھا پٹنم (آندھرا پردیش ) کے 400 کلومیٹر جنوب –جنوب مشرق میں ہے ۔ قوی امکان ہے کہ یہ اگلے بارہ گھنٹے کے دوران شمال مغربی کی طرف بڑھ جائے گا اور اس کے بعد یہ شمال –شمال مشرق کی طرف مُڑ کر گوپال پور اور چاندبالی کے درمیان اوڈیشہ کے ساحل کو پار کرکے 3 مئی کو تقریباََ دوپہر کے وقت پوری کے جنوب میں پہنچ جائے گا ۔اس کے تحت 170سے 180 کلومیٹر فی گھنٹہ سے لے کر 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔
ہندستانی وقت کے مطابق تاریخ اور وقت |
پوزیشن(ارض البلدشمال/ طول البلد مشرق) |
زمین پر زیادہ سے زیادہ مستحکم رفتار (کلومیٹر فی گھنٹہ) |
سمندری طوفان سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کا زمرہ |
01.05.19/0830 |
14.1/83.9 |
180-190 جھکڑ یا تیز ہوائیں 210 |
Extremely Severe Cyclonic Storm |
01.05.19/1130 |
14.4/83.9 |
180-190 جھکڑ یا تیز ہوائیں 210 |
Extremely Severe Cyclonic Storm |
01.05.19/1730 |
14.9/83.8 |
180-190 جھکڑ یا تیز ہوائیں 210 |
Extremely Severe Cyclonic Storm |
01.05.19/2330 |
15.4/83.8 |
180-190 جھکڑ یا تیز ہوائیں 210 |
Extremely Severe Cyclonic Storm |
02.05.19/0530 |
16.1/83.9 |
180-190 جھکڑ یا تیز ہوائیں 210 |
Extremely Severe Cyclonic Storm |
02.05.19/1730 |
17.4/84.2 |
175-185 جھکڑ یا تیز ہوائیں 205 |
انتہائی شدید سمندری طوفان |
03.05.19/0530 |
18.5/84.8 |
170-180 جھکڑ یا تیز ہوائیں 200 |
انتہائی شدید سمندری طوفان |
03.05.19/1730 |
20.0/85.8 |
150-160 جھکڑ یا تیز ہوائیں 175 |
انتہائی شدید سمندری طوفان |
04.05.19/0530 |
22.1/87.4 |
100-110 جھکڑ یا تیز ہوائیں 125 |
انتہائی شدید سمندری طوفان |
04.05.19/1730 |
23.7/89.1 |
70-80 جھکڑ یا تیز ہوائیں 90 |
سمندری طوفان |
05.05.19/0530 |
25.6/91.2 |
45-55 جھکڑ یا تیز ہوائیں 65 |
گہرا دباؤ |
وارننگ :
بھاری بارش کی وارننگ:
شمالی آندھرا پردیش :
2 مئی کو شمالی ساحلی آندھراپردیش ( سری کاکُلم ،وشاکھا پٹنم اور وجے نگرم اضلاع ) کے شمالی ساحل پر الگ الگ جگہوں پر بھاری سے زیادہ بھاری بارش کا امکان ہے اور اسی علاقے میں 3 مئی کو زیادہ ترعلاقوں میں بارش اور کچھ جگہوں پر بھاری سے زیادہ بھاری بارش کا امکان ہے۔
اوڈیشہ :
2 مئی کو جنوبی ساحلی اوڈیشہ پر بہت سی جگہوں پر بارش اور الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے ، جس کے زیادہ تر جگہوں پر اضافے کا امکان ہے اور 3 تاریخ کو ساحلی اوڈیشہ اور اندرونی اوڈیشہ کی کچھ جگہوں پر انتہائی بھاری بارش ( 20سینٹی میٹر )کا امکان ہے نیز 4 مئی کو شمالی اوڈیشہ میں کئی جگہوں پر بارش اور الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔
مغربی بنگال :
3تاریخ کو مغربی بنگال کے ساحلی اور اس سے متصل اضلاع میں زیادہ تر جگہوں پر بارش اور الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کا امکان ہے اور گنگائی مغربی بنگال میں کچھ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش اور الگ الگ جگہوں پر انتہائی بھاری بارش کا امکان ہے اور 4 تاریخ کو ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم کے نچلے علاقوںمیں الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کا امکان ہے ۔
اروناچل پردیش اور آسام ومیگھالیہ :
4 اور 5 تاریخ کو اروناچل پردیش اور آسام ومیگھالیہ میں زیادہ تر جگہوں پر بارش اور الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کا امکان ہے۔
تیز ہواسے متعلق وارننگ:
اگلے 24 گھنٹے کے دوران خلیج بنگال کے مغرب وسط ، شمالی تمل ناڈو کے ساحل ، پڈوچیری اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحل سے کچھ دور شمال میں 180 سے 190 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جو ہوا کے جھکڑ چل رہے ہیں وہ کبھی کبھی 210 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتا ر بھی اختیار کرلیں گے اور اس کے بعد اس کی رفتار کم ہوجائے گی۔
تمل ناڈو کے ساحل اور اس کے آس پاس ، کومورن علاقے ، خلیج منار اورکیرالہ میں اگلے 12 گھنٹے کے دوران تیز ہوا کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے اور اس کے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہوجانے کا قوی امکان ہے۔دو مئی سے شمالی آندھر ا پردیش اور اوڈیشہ کے ساحلوں کے آس پاس اور ان سے کچھ دور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں ، جن کے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کرلینے کا قوی امکان ہے ۔تین مئی کی صبح سے 60سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جن کے 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کرلینے کا قوی امکان ہے ۔
اگلے 24 گھنٹے کے دوران منار اور کیرالہ کے خلیج، کوموروین علاقے تمل ناڈو سے متصل ساحلی علاقے پر ہوا کی رفتار 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹے رہے گی جس کے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کرنے کا قوی امکان ہے۔
*یہ 2 مئی سے شمالی آندھراپردیش اور اوڈیشہ ساحل اور دور دراز کے علاقوں میں 40 سے 45 فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس کے 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار شکل اختیار کرنے کا قوی امکان ہے اور 3 مئی سے اس کی رفتار 60 سے 70 فی کلو میٹر فی گھنٹے سے چلنے کا امکان ہے اور یہ 85 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار کی شکل اختیار کرلے گا اور اوڈیشہ کے ساحل پر اس کی رفتار 170 سے 180 کلو میٹر فی گھنٹے ہوجائے گی اس کے دوران یہ اوڈیشہ کے ساحل پر 200 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی اور تین مئی تک شمال آندھراپردیش (سری کاکولم، وشاکھاپٹنم اور وجئے نگرم ضلعوں)کے متصل اضلاع میں 90 سے 100کلو میٹر کی رفتار سے تیز ہوا کے جھونکے 115 کلو میٹر کی رفتار اختیار کرلیں گے۔ اس کے بعد اس کی رفتار میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔
* 2 مئی کو خلیج بنگال سے متصل اور دور کے علاقوں میں تیز ہوا چالیس سے 50 فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور اس کے 60 کلو میٹر سے چلنے کا قومی امکان ہے۔
سمندری حالات :
خلیج بنگال کے مغرب وسط اور اس سے متصل جنوب مغرب میں ، تمل ناڈو ،پڈوچیری اور جنوبی آندھر پردیش کے ساحلوں پر ایک سے تین مئی 2019 کے درمیان سمندری حالات غیر معمولی رہیں گے نیز 2سے 4 مئی کے دوران خلیج بنگال کے شمال مغرب میں سمندری حالات غیر معمولی رہیں گے۔
ایک سے تین مئی کے درمیان شمالی آندھر اپردیش کے ساحلوں کے آس پاس اور اس سے کچھ دور سمندری حالات بہت خراب سے بہت زیادہ خراب رہنے کا امکان ہے اور دو سے چار مئی کے دوران اوڈیشہ اور مغربی بنگال کےساحلوں کے آس پاس اور ان سے کچھ دور بہت خراب سے غیر معمولی رہنے کا امکان ہے ۔
طوفان کے اوپر اٹھنے سے متعلق وارننگ :
اوڈیشہ کے گنجم ،خردہ ، پوری اور جگت سنگھ پور اضلاع کے آبادی والے نچلے علاقوںمیں طوفان کے تقریباََ 1.5 میٹر اوپر اٹھنے کا امکان ہے۔
ماہی گیروں کو وارننگ :
ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اگلے بارہ گھنٹے کے دوران خلیج بنگال کے جنوب مغرب اور اس سے متصل جنوب مشرق کے گہرے سمندی علاقوں میں نہ جائیں ۔ ان لوگوں کومشورہ دیا جاتا ہے کہ یہ یکم مئی تک خلیج بنگال کے جنوب مغرب اور اس سے متصل مغرب وسط نیز پڈوچیری ، شمالی تمل ناڈو اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں پر نہ جائیں نیز وہ خلیج بنگال کے مغرب وسط اور شمالی آندھر ا پردیش کے ساحل پر ایک سے تین مئی کے دوران نہ جائیں نیز وہ خلیج بنگال کےشمال مغرب اور اس سے متصل مغرب وسط نیز اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلوں کے آس پاس اور اس سے کچھ دور دوسے چار مئی کے دوران نہ جائیں ۔
جو لوگ گہرے سمندر میں موجود ہیں ، انہیں ساحلوں پر واپس آجانے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔
اوڈیشہ کے گنجم ،گجپتی ،خردہ ،پوری ،جگت سنگھ پور اضلاع میں ممکنہ نقصان اور اقدامات کا مشورہ :
سبھی طرح کے کچے مکانات کوبڑے پیمانے پر نقصان کچھ خراب طرح سے بنائے گئے پکے ڈھا نچوں کو نقصان ، ہوائی جہازوں سے ممکنہ خطرات ۔
اقدامات سے متعلق مشورہ :
مچھلی پکڑنے کا کام کاج پوری طرح معطل کردیا جائے ۔ساحلی علاقوںسے لوگوںکو محفوظ علاقو ںمیں بڑے پیمانے پر منتقل کردیا جائے ۔ ریل اور سڑک ٹریفک کا یاتو رخ بد ل دیا جائے یا وقتی طور پر معطل کردیا جائے ۔متاثرہ علاقوں میں لوگ اپنے گھروں میں ہی رہیں ۔موٹر کشتیوں اور چھوٹے بحری جہازوں کی آمدورفت معطل کردی جائے ۔
اوڈیشہ کے کیندر پاڑہ ،بھدرک ،جاج پور اوربالاسور اضلاع اور مغربی بنگال کے مشرقی اور مغربی میدنی پور ،جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ ، ہاوڑہ ،ہگلی اورکولکتہ اضلاع اور آندھر ا پردیش کے سری کاکولم ، وشاکھا پٹنم اور وجے نگرم اضلاع میں ممکنہ نقصانات اور اقدامات سے متعلق مشورہ :
چھپر والے مکانات کی مکمل تباہی / کچے مکانات کی بڑے پیمانے پر تباہی ،کچھ پکے مکانات کی تباہی ۔ ہوائی جہازوں سے خطرہ ۔ بجلی اور مواصلات کے کھنبوں کا مُڑ جانا یا جڑسے اکھڑ جانا، کچی اور پکی سڑکوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ،کچھ سڑکوں پر سیلاب ،ریل گاڑیوں سڑکوں کے اوپر بجلی کی لائنوں اور سگنل نظام میں معمولی رکاوٹ ، کھڑی فصلوں ، پودوں ۔پھولوں کو بڑے پیمانے پر نقصانات ،سبز ناریل کا پیڑوں سے گرجانا،آم اور اس طرح کی دیگر فصلوں کو نقصان۔شدیدطور پر متاثرہ علاقوںمیں منظر صاف نہ ہونا۔
اقدامات سے متعلق مشورہ :
مچھلی پکڑنے کا کام کاج پوری طرح معطل کردیا جائے ۔ساحلی علاقوںسے لوگوںکو محفوظ علاقو ںمیں بڑے پیمانے پر منتقل کردیا جائے۔ ریل اور سڑک ٹریفک کا یاتو رخ بد ل دیا جائے یا وقتی طور پر معطل کردیا جائے ۔متاثرہ علاقوں میں لوگ اپنے گھروں میں ہی رہیں ۔موٹر کشتیوں اور چھوٹے بحری جہازوں کی آمدورفت معطل کردی جائے ۔