20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اندرا گاندھی نیشنل ٹرائبل یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی دوسری تقریب سےصدر جمہوریہ کا خطاب

President of India Addresses 2nd Convocation of Indira Gandhi National Tribal University
Urdu News

نئی دہلی۔ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے مدھیہ پردیش کے امرکنٹک میں اندرا گاندھی نیشنل ٹرائبل یونیورسٹی کی دوسری تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کیا۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا ، مدھیہ پردیش میں قومی قبائلی یونیورسٹی کا قیام مناسب تھا چونکہ ریاست میں قبائلیوں کی تعداد 15 ملین ہے۔ مذکورہ یونیورسٹی کا مقصد قبائلی نوجوانوں کو مدد بہم پہنچانا ہے تاکہ انہیں تعلیم میں بہترین مواقع حاصل ہو سکیں اور جدید ہندوستان کی تعمیر میں جوش و ولولہ کے ساتھ حصہ لے سکیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ تقسیم اسناد کی تقریب صرف گریجویٹ ہونے والے طالب علم کو اعزاز عطا کرنے کی تقریب نہیں ہے بلکہ ایک تعلیم یافتہ آراستہ اور نظم و ضبط والے شخص کی خدمات کو سماج تک پہنچانے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔ تقسیم اسناد کی تقریب تعلیم کا اختتام نہیں بلکہ ایک ذمہ دار زندگی کی ابتدا ہے۔

صدر جمہوریہ نے طالب علموں سے درخواست کی کہ وہ سماج پر ایک مثبت چھاپ چھوڑیں تاکہ یونیورسٹی اسے ماڈل کے طور پر پورے ملک میں پیش کر سکے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ گریجویٹ ہمیشہ سیکھتے رہیں گے اور سماج کے کمزور طبقات کی بہتری اور ملک کی ترقی کے لیے بیش قیمتی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More