Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر کے مشورے کے مطابق نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے جے ای ای ( مین ) 2020 کے لئے آن لائن درخواستوں میں امتحان کے مرکز کے لئے چنے جانے والے شہروں کے متبادل میں اصلاح کے دائرے میں توسیع کی

Urdu News

نئی دہلی، کووڈ -19 کی صورتحال کے پس منظر میں نیز جے ای ای ( مین ) 2020 کے امتحان میں شامل ہونے والے افراد کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ درخواست فارموں میں اصلاح کرنے کے امکانات میں مزید توسیع کرے اور طلباء کو سینٹر کے طور پر منتخب کرنے کےلئے شہروں کے متبادل کی سہولت فراہم کرے۔ اسی لحاظ سے یکم اپریل 2020 کو نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی عوامی نوٹس کے سلسلے کے تحت جس کا تعلق جے ای ای مین 2020 کے سلسلے میں آن  لائن درخواستوں میں ہوئی غلطیوں کی اصلاح سے ہے ، این ٹی اے نے آج ان درخواست فرموں میں اصلاح کرنے کے دائرے کو مزید وسیع کرتے ہوئے امتحان دینے والوں کی جانب سے مرکز منتخب کرنے کے متبادل کو بھی شامل کر لیا ہے۔

این ٹی اے  اس بات کی کوشش کرے گا کہ وہ اپنی جانب سے امیدواران کو امتحان دینے کے لئے وہی شہر فراہم کرے  جو انہوں نے اپنی درخواست فارم میں درج کیا ہے۔ مطلوبہ شہر میں گنجائش کی دستیابی  کی شرط کے ساتھ یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ تاہم انتظامی وجوہات کی بنیاد پر مطلوبہ شہر کے علاوہ مختلف شہر بھی فراہم کیا جا سکتا ہے اور سینٹر الاٹ کرنے کے معاملے میں این ٹی اے کی جانب سے لیا گیافیصلہ حتمی فیصلہ ہوگا۔

جے ای ای (مین )2020 کے تمام امیدواران کو مطلع کرنا مطلوب ہے کہ آن لائن درخواست فارم کے اندر شہر کا متبادل منتخب کرنے سمیت دیگر کوائف میں اصلاح کی سہولت اب درج ذیل ویب سائٹ https://jeemain.nta.nic پر آپریشنل ہو گئی ہے۔ اور یہ سہولت 14 اپریل 2020* تک دستیاب رہے گی۔ امیدواران کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ویب سائٹ کھول کر اپنے کوائف کی جانچ کر لیں اور جہاں کہیں بھی ضرورت ہو ضروری اصلاحات بھی کر لیں۔

‘*’ آن لائن درخواست فارموں میں دیئے گئے کوائف میں اصلاح شام 05:00 بجے سے  11:50 بجے رات تک فیس کی ادائیگی کے ساتھ کی جا سکے گی۔

درکار (اضافی فیس) اگر واجب الادا ہو گی تو اس کے لئے ادائیگی  کریڈیٹ؍ ڈیبٹ کارڈ؍ نیٹ بینکنگ ؍ یو پی آئی اور پے ٹیئم  کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

اگر اضافی فیس کی ادائیگی کی ضرورت ہے یعنی فارم میں تبدیلیوں کے لئے فیس دینی لازمی ہے تو اس سلسلے میں تازہ ترین جانکاری  ادائیگی کے بعد فراہم کی جائے گی۔

امیدواران سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ اصلاحات کے عمل کو از حد احتیاط کے ساتھ مکمل کریں کیونکہ اب اس کے بعد اصلاح کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔

امیدواران ان کے والدین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تازہ ترین صورتحال کی جانکاری حاصل کرنے کیلئے  jeemain.nta.nic.in اور  www.nta.ac.in  کو ملاحظہ کرتے رہیں۔

امیدواران مزید کسی وضاحت کے لئے درج ذیل نمبرات پر بھی رابطہ قائم کر سکتے ہیں:

8287471852,8178359845,9650173668,9599676953,8882356803

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More