20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انٹر نیشنل فلیٹ ریویو میں شرکت کے لئے بھارتی بحری جہاز کولکاتہ اور شکتی کنگ ڈاو ، چین میں

Urdu News

نئی دلّی: پی ایل اے ( نیوی ) کی 70 ویں تقریبات کے ایک حصے کے طور پر انٹر نیشنل فلیٹ ریویو میں شرکت کے لئے بھارتی بحری جہاز کولکاتہ اور شکتی 21 اپریل ، 2019 کو کنگ ڈاو ، چین پہنچے جہاں داخلے پر انہیں عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ استقبالیہ تقریب کی علامت کے طور پر پی ایل اے ( این ) نارتھ سی فلیٹ کی جانب سے بندر گاہ پر مو جود اہلکاروں کی جانب سے نیول بینڈ کی طرزیں پیش کی گئیں ۔
پی ایل اے ( این ) انٹر نیشنل فلیٹ ریویو میں بھارتی بحریہ کی لگا تار تیسری بار شرکت ( 2009 ، 2014 اور 2019 ) دونوں ملکوں کے درمیان بحری تعاون کے فروغ اور دونوں ملکوں کے ددرمیان دوستانہ تعلقات کے عہد بستگی کی علامت ہے ۔ بھارتی بحریہ نے تعاون ، باہمی اعتماد کے فروغ ، آپسی تال میل کو بڑھاوا دینے اور شرکت کرنے والی بحریاؤں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی غرض سے انٹر نیشنل فلیٹ ریویو میں شرکت کے لئے اپنے بہترین سرمائے کو تعینات کیا ہے ۔
بندر گاہ میں اپنے قیام کے دوران سرگرمیوں میں پی ایل اے ( این ) کی مختلف شخصیات سے خیر سگالی ملاقات ، مشہور 4 مئی اسکوائر پر بحری بینڈ کی کار کردگی کی پیش کش اور آئی ایف آر کی مختلف دیگر تقریبات میں شرکت سمیت افتتاحی تقریب ، پلاننگ کانفرنسیں اور ٹیبل ٹاپ مشقیں شامل ہیں ۔ بھارتی بحری جہاز 23 اپریل کو بحری جہازوں کی پریڈ میں بھی حصہ لیں گے جسے چین کے صدر شی جن پنگ ملاحظہ فرما ئیں گے ۔ بھارتی بحری جہازوں کا عملہ دیگر کھیل تقریبات میں بھی حصہ لے گا ، شرکت کرنے والی بحریاؤں کے درمیان پیشہ ورانہ تبادلے منعقد ہوں گے ۔ بھارتی سفیر برائے چین جناب وکرم مسری ، بھی انٹر نیشنل فلیٹ ریویو میں شرکت کرنے والے وفود اور پل ایل اے ( نیوی ) کے افسران اور مقتدر شخصیات کے لئے آئی این ایس کولکاتہ کے بورڈ پر ایک دعوت کا اہتمام کریں گے ۔
کنگ ڈاؤ میں داخل ہونے سے قبل یہ بھارتی بحری جہاز ایک خیر سگالی دورے پر ویتنام کی بندر گاہ پورٹ کیم رن بے پہنچے ۔ بھارت واپسی سے قبل ان جہازوں کا پورٹ بو سان ، ساؤتھ کوریا اور سنگا پور کے دورے کا بھی پرو گرام ہے ۔ ساؤتھ چینی سمندر کے لئے سالانہ سمندر پار تعیانی حکومت ہند کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور بھارتی بحریہ کی کوشش ’’ یونائٹ نیشنز تھرو دی اوشنس ‘‘ یعنی سمندروں کے ذریعہ قوموں کو متحد کیا جائے ، کا مظہر ہے ، جس کے ذریعہ بھارت ثقافتی ، اقتصادی اور بحری ملاقاتوں کے ذریعہ ایسٹ اور ساؤتھ ایسٹ ایشیا کے ممالک کے ساتھ دوستی کے پل تعمیر کرنے کا خواہش مند ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More