17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈیا ٹورزم ممبئی نے اپنی بے نظیر 7 روزہ برانڈ شروع کرنے کی تقریب سے مال جانے والوں پر سحر انگیز کیفیت جاری کردی

Urdu News

نئی دہلی، وزارت سیاحت کے علاقائی دفتر انڈیا ٹورزم ممبئی نے25 دسمبر 2020 سے 31 دسمبر2020 تک ممبئی کے بوری والی علاقے میں ریلائنس مال کے اندر برانڈ  کو متعارف کرانے کی کامیاب تقریب میں مرکزی خیال‘‘ بے مثال  تسخیر ہندوستان کی دریافت’’  کےتحت‘ دیکھو اپنا دیش’ کے نام سے داخلی سیاحتی مارکیٹنگ کی مہم کاآغاز کیا۔

 ایک ایسے وقت میں جب ہندوستان میں سیاحتی مقامات اس مقصد سے کھل رہے ہیں، کے اندرون ملک سیاحوں کو آنے والے چھٹی کے دنوں  اور ختم ہفتہ کی چھٹیوں میں اپنے ترجیحی مقامات کے انتخاب کی طرف مائل کیا جائے، مال جانے والے تمام عمر کے لوگوں کو سفری اطلاعات فراہم کی جارہی ہیں یہ کام تجارت کو فروغ دینے والے عملے کے ارکان اور خصوصی تشہیری پیکج کے ذریعہ کیاجارہا ہے جسے مقامی ٹریول ایجنٹوں اور بوری والی ممبئی سے سرگرم ٹور آپریٹوں نے مرتب کیا ہے۔

اس سات روزہ تقریب اس طرح مرتب کیا گیا ہے کہ ایک سے زیادہ چھٹیوں کے کااحاطہ کیاجاسکے۔ جس میں ممبئی کے ارد گرد   تفریحی مقامات پر  ختم ہفتہ  کے دنوں میں ڈرائیو کرکے  جا کرچھٹیاں منائی جاسکتی ہیں۔

 بوری والی کے ریلائنس مال میں بے مثال ہندوستان کی جھلک پیش کرنے والا گوشہ اڈیشہ کی سیاحتی صلاحیت کو بھی اجاگر کرے گا جو حکومت ہند کی طرف سے شروع کردہ ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے تحت مہاراشٹر کے ساتھ وابستہ ریاست ہے۔ اس گوشے میں ساونت وادی  کھلونے اور واری پینٹنگ کی بھی نمائش ہوگی جو مہاراشٹر کی فنکارانہ شناخت کی نمائندگی کرتی ہیں۔ نسل در نسل چلی آرہی تہذیب کا یہ ٹھوس حصہ ہے اور کوئی بھی چیز ہمیں اس طرح نہیں جوڑتی جس طرح آرٹ جوڑتا ہے۔

2.jpg1.jpg

 کچھ انڈیا ٹورزم ممبئی کے بارے میں: انڈیا ٹورزم ممبئی حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت کا مغربی اور وسطی  خطے کا ہیڈ آفس جہاں سیاحت کے ریاستی محکموں اور دیگر ذمہ داروں کے اشتراک سے مغربی او ر وسطی خطے میں سیاحت کےفروغ کے لئے حکومت ہند کے پروگرام اور پالیسیوں کے نفاذ کے تعلق سے معاملات سے نمٹا جاتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More