15.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین انفارمیشن سروس کے آفیسروں کے ایک وفد کی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی، انڈین انفارمیشن سروس  ( آئی آئی ایس )  آفیسروں کے ایک وفد  نے آج یہاں   شمال مشرقی خطے  کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج )    ، وزیر اعظم کے دفتر  ، عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن ،  ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے  ملاقات کی ۔   ان افسران نے وزیر موصوف کے ساتھ اپنی ملازمت سے متعلق  مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا ۔  افسران کے وفد کی قیادت آئی آئی ایس  گروپ  ‘‘ اے ’’  ایسوسی ایشن کے صدر جناب  آنندیا سین گپتا نے کی ۔

          افسران کے ساتھ بات چیت  کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ   بات چیت  کسی بھی ادارے  میں  اہم کردار  ادا کرتی ہے اور  وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے   یہ کوششیں کی ہیں تاکہ  معلومات  ہندوستان کے شہریوں  تک پہنچیں  ، یہاں تک کہ دور دراز کے علاقوں شمال مشرق تک بھی پہنچیں ۔   انہوں نے مزید کہا کہ   حکومت نے  ریڈیو کے ذریعے  بات چیت   کو پہنچانے کی کوشش کی ہے کیونکہ معلومات کے یہ چینل  کافی وسیع وسائل  کا حامل ہے اور   نا قابل رسائی علاقوں  تک اس کی پہنچ ہے ۔  انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خود بھی ریڈیو پر  ‘‘مَن کی بات ’’ پروگرام کے ذریعے ہندوستان کے عام آدمی تک پہنچتے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں  ریاست جموں و کشمیر کے رامبن ضلع میں    پٹنی ٹاپ    میں واقع آل انڈیا ریڈیو کے   10 کلو واٹ  ٹرانسمیٹر کا افتتاح کیا ہے ۔ یہ مختلف اضلاع  میں تقریباً 60 کلو میٹر تک کے دائرے میں رہنے والے عوام کو اپنی خدمات فراہم کرے گا ۔  انہوں نے حکومت   میں موجود   مواصلاتی نظام  سے متعلق  دیگر موضوعات  پر  اور انہیں مستحکم کرنے کے لئے ضروری اقدامات  پر بھی تبادلۂ خیال کیا  تاکہ پورے ہندوستان میں  زمینی سطح پر عوام تک  رسائی  میں اضافہ ہو ۔

          وزیر موصوف نے کہا کہ  انڈین انفارمیشن سروس کے افسران   عام آدمی تک رسائی حاصل کرنے  اور  حکومت کی پالیسیوں  اور پروگراموں کے بارے میں   عوام تک معلومات پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔   ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ   حکومت کی    ترجیح   ملازمین  کو کام کاج کا  مناسب ماحول مہیا کرانے    کی ہے اور اس سلسلے میں  متعدد اقدامات کئے گئے ہیں ۔

          اس ملاقات کے دوران آئی آئی ایس افسران نے اپنی ملازمت جیسے پرموشن اور  کیڈر مینجمنٹ سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا ۔  آئی آئی ایس گروپ اے  کے افسران کی ایسوسی ایشن نے اِس موقع پر وزیر موصوف کو ایک میمورینڈم بھی پیش کیا ۔  افسران کی باتیں سننے کے بعد ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انہیں یہ یقین دلایا  کہ وہ  محکمہ  پرموشن اور ٹریننگ  میں  متعلقہ افسران کے ساتھ ان موضوعات پر تبادلۂ خیال کریں گے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More