Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین ریلویز اپنے ورک شاپوں میں پی پی ای تیار کرنے کی دوڑ میں ہے

Urdu News

نئی دہلی، انڈین ریلویز نے اپنے کار خانوں میں  مشن موڈ میں  پی پی ای  ٹائپ  لباس کی پیدا وار شروع کردی ہے۔ جگادھری ورک شاپ کے ذریعے  تیار کئے گئے  حفاطتی  کٹ کو   ڈی آر ڈی او  کے ذریعے  حال ہی میں پاس کردیا ہے، جسے اس کے لئے مجاز بنا یا گیا ہے۔ اب  منظور شدہ  ڈیزائن اور  خام مال کو  ریلوے کے مختلف زونوں کے تحت آنے والے  ورک شاپوں  میں  حفاظتی کٹ کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔ یہ پی پی  ای کٹ ریلوے کے اسپتالوں میں کووڈ – 19 کے خلاف جنگ میں کام کرنے والے ریلوے کے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے  کو ضروری تحفظ فراہم کرے گا۔

ریلوے کے ورک شاپوں کو ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کے تحفظ کے لئے یومیہ  ایسے  1000 تحفظاتی کٹ تیار کرنے کے لئے آمادہ کیا گیا ہے۔ تقریبا 17 ورک شاپ اس کام میں تعاون کریں گے۔

ریلویز  ملک کے دوسرے طبی پیشہ وروں کو نیا پی پی ای لباس کا50  فیصد تک مہیا  کرانے پر غور کر رہی ہے۔ تحفظاتی کٹ کے لئے خام مال کی خریداری  مرکزی طور پر  جگادھری میں کی گئی ہے، جو کہ پنجاب میں  ٹیکسٹائل کی کئی بڑی صنعتوں کے قریب واقع ہے۔

آنے والے دنوں میں  پیدا واری اکائیوں کو  مزید  فعال کیا جاسکتا ہے۔ انڈین ریلوے کے ذریعے تیار کئے گئے اس  نئے  حفاظتی لباس  کا کووڈ -19  کے جنگ  میں بر سر پیکار  دوسری  سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے خیر مقدم کیا گیا ہے۔

اس پی پی ای  کی  تکنیکی خصوصیات اب پوری طرح تیار ہیں اور  خام مال کے سپلائر  تلاش کرلئے گئے ہیں۔ اب جلد از جلد ان کی پیداوار شروع ہوسکتی ہے۔  اس لباس سے   کووڈ – 19  کے جنگ میں بر سرپیکار  ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کو  دفاعی  سازو سامان سے آراستہ کرنے میں  کافی  مدد ملی ہے۔

انڈین ریلویز کا ارادہ اس کی پیداواری  اکائیوں اور  ورک شاپ کی ضرورتوں کے مطابق  کئی دنوں تک  فی گھنٹہ سلائی مشینوں کے تین سیٹ تیار کرنے کا ہے۔

یہاں یہ  بات قابل ذکر ہے کہ ریلویز کی  اندرونی کوششیں  حکومت ہند کے ذریعے  پیش کی گئیں  کم وبیش ضرورتوں اور انڈینٹ کے توسط سے ایچ ایل ایل کو  پیش کردہ  اہداف  کے مطابق ہے۔

اتنے کم وقت میں اس قسم کے پی پی ای کی تیاری دوسرے اداروں کے لئے بھی سنگ میل ہوسکتی ہے اور اس  سے محاذ پر بر سرپیکار دوسرے لوگوں کے انتہائی اہم تحفظات میں سے ایک پیداوار  کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More