24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین ریلویز کووڈ – 19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے باوجود لازمی اشیاء اور توانائی نیز بنیادی ڈھانچہ کی اہم اشیاء کی فراہمی کے لئے مال ڈھلائی کو پوری طرح جاری رکھا ہے

Urdu News

نئی دہلی، انڈین ریلویز   نے  کووڈ – 19  کی  وجہ سے  ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران اپنی  مال ڈھلائی کی خدمات کے ذریعے لازمی اشیاء  کی دستیابی کو یقینی بنانے کی  اپنی کوششیں جاری رکھی ہیں۔

شہریوں کو لازمی اشیاء کی برو قت فراہمی  اور  توانائی نیز بنیادی ڈھانچے کے شعبے  کے لئے ضروری    مال کی  فراہمی کو یقینی بنانے  کی غرض سے  کووڈ – 19 لاک ڈاؤن  کے باوجود   مال ڈھلائی  کے اپنے  کام کو جاری رکھا ہے اور گھریلو نیز  صنعت  دونوں کی ضرورتوں کی کامیابی  کے ساتھ تکمیل کی ہے۔

 گزشتہ تین دنوں کے دوران ریلویز  نے ایک 7195 ویگن  اناج ،  64567 ویگن کوئلہ ،  3314 ویگن  فولاد  اور 3838  ویگن پیٹرولیم  مہیا کرائے ہیں۔ ان تین دنوں کے دوران  کُل  143458  ویگنوں پر  مال  کی لدائی ہوئی۔

30مارچ 2020  کو  کُل 726 ریک  ؍  37526 ویگنوں میں لدائی ہوئی، جن میں سے 466 ریگ  ؍  25617 ویگنوں میں  لازمی اشیاء  کی لائی ہوئی، (ایک ویگن میں 58 سے  60 ٹن  تک  کے مال  موجو تھے)   ، ان میں  51 ریگ ؍  2252 ویگن اناج  ،  ریک  ؍  252 ویگن  چینی ،  8 ویگن نمک ،  دو ریک  ؍ 63 ویگن  پھل اور سبزیاں ،  376 ریک  ؍ 21628 ویگن کوئلہ  اور 31  ریک ؍  1414 ویگن  پیٹرولیم مصنوعات  شامل تھیں۔ دوسری اہم اشیاء کی لدائی میں  19 ریک ؍  840 ویگن فولاد  اور  18  ریک ؍  802 ویگن فرٹیلائزر  شامل تھے۔

31 مارچ  2020  کو  1005  ریک  ؍  51755 ویگن  کی لدائی تھی ، جن میں  سے  598 ریک  ؍  35265 ویگنوں میں  لازمی اشیاء  کی لدائی ہوئی تھی۔ ان ویگنوں میں  59 ریک  ؍ 2600 ویگن میں اناج  ، 7 ریک ؍  293 ویگن میں  چینی ، دو ریک  ؍  84 ویگن میں نمک ،  دو ریک ؍ 84 ویگن میں پھل اور سبزیاں ، 500 ریک ؍  28861 ویگن میں کوئلہ  اور  28 ریک ؍  1292 ویگن میں پیٹرولیم مصنوعات تھی۔ دیگر اہم اشیاء کی لدائی میں  40 ریک  ؍  1789 ویگن میں  فولاد  اور 31 ریک ؍ 1287 ویگن میں  کھاد تھی۔

یکم اپریل 2020  کو  کل  545 ریک  ؍ 54177 ویگنوں میں لدائی ہوئی تھی، ان میں سے 328 ریک ؍  17850 ویگنوں میں  لازمی اشیاء  کی لدائی ہوئی تھی، ان میں 54 ریک ؍  2343 ویگنوں میں اناج ، 5 ریک ؍  210 ویگنوں میں چینی ، ایک ریک ؍ 42 ویگنوں میں پھل اور سبزیاں،  244 ریک ؍  14078 ویگنوں میں کوئلہ اور  24  ریک ؍  1132 ویگنوں میں پیٹرولیم مصنوعات تھیں۔ دوسری اہم اشیاء کی لدائی میں 16 ریک ؍  685 ویگن میں  فولاد  اور 17 ریک ؍ 761 ویگنوں میں کھاد تھی۔

مختلف ٹرمینل پوائنٹوں پر  ریلویز کو  سامان کی لدائی  اور نکاسی  میں درپیش  مسائل کو  کامیابی کے ساتھ حل کرلیا گیا۔ انڈین ریلویز  وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر  ریاستی حکومتوں کے ساتھ  مسلسل  رابطے میں ہے تاکہ  سامان کی نقل وحمل میں اگر  کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو انہیں حل کیا جاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More