19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں اشیاء اور خدمات کی کامیاب تقسیم کے توسط سے ’’ایز آف لیونگ‘‘میں تیزی لانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی

Urdu News

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)شمال مشرقی خطے کی ترقی، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج کہا کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت ایک ہفتے کے اندر 10ایسے اضلاع کی شناخت کرے گی ، جو شمال مشرقی خطے کی تمام 8ریاستوں میں حکمرانی اور ترقی کے معیار پر سب سے پیچھے ہیں۔شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اور شمال مشرقی کونسل (این پی سی)کے حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتےہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس عمل کا مقصد اِن اضلاع پر توجہ مرکوز کرنا اور انہیں خوشحالی کے تعلق سے دوسرے ترقی یافتہ ضلعوں کی سطح ا کے برابر لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اِن اضلاع میں اشیاء اور خدمات کی کامیاب توسط سے ’’ایز آف لیونگ‘‘میں تیزی لانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے واضح کیا کہ یہ 10 اضلاع اُن 14متلاشی اضلاع سے الگ ہوں گے،جنہیں پہلے 49اہم اشاریے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا تھا، جن میں سے صحت خدمات کی صورتحال ایک اہم عنصر تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے عہد بند خواہش مند اضلاع کا تصور ہندوستان میں آزادی کی سات دہائیوں کے بعد حکمرانی کے سیاسی نظریے میں ایک بڑی تبدیلی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ حکمرانی کی تمام سطحوں پر کام کرنے کے نظریے میں وسیع تبدیلی لانے کے علاوہ ترقی کی سرگرمیوں کے مزید سائنسی اور زمینی سطح پر تجزیے کی طرف بھی ایک تبدیلی ہے۔

ڈاکٹر جتندرسنگھ نے دوہرایا کہ اِسرو (ہندوستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم)خلائی ٹیکنالوجی کے توسط سے شمال مشرق میں ترقیاتی منصوبوں کی معاونت کرے گی اور تمام 8ریاستوں میں بنیادی ڈھانچے کے تحت منصوبوں کی بہتر حصولیابی کے لئے سٹیلائٹ امیزنگ اور دیگر خلائی ٹیکنالوجی کے آلات کے بہترین استعمال کی پیشکش کرکے شمال مشرقی خطے کے ان منصوبوں میں اپنا تعاون دے گا۔انہوں نے کہا کہ کچھ منصوبے ، جن پر کام چل رہا ہے، جیسے جنگلات، وقفے کے خطے کی تصویر کشی، باغبانی کی ترقی کے لئے زمینی علاقے کی توسیع، بنجر زمینوں کی شناخت اور ان کو قابل زراعت بنانا اور باڑھ کے پانی کا رُخ موڑنا، روزی روٹی کےلئے بانس وسائل کا تجزیہ اور سرحدی تنازعات کا انتظام کرنا۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے حکام کو پچھلے 7سالوں میں شمال مشرقی خطے کی 8ریاستوں میں سے ہر ایک میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک وسیع ڈاٹا بیس تیار کرنے اور سبھی علاقوں میں پچھلے 63سالوں کے مقابلے میں قابل ذکر بہتری دکھانے کے بھی احکامات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اہم منصوبے اور تمام 8ریاستوں میں نریندر مودی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریبات کو ترقیاتی ڈاٹا بیس میں دکھایا جانا چاہئے۔

انہوں نے 12اکتوبر 2020ء کو اعلان شدہ آتم نر بھر بھارت پیکیج کا بھی ذکر کیا، جہاں سرکار نے ریاستوں کےلئے مالی اخراجات کو بڑھاوا دینے کے تحت ریاستوں خصوصی طورپر سود سے آزاد 50سال کے لئے قرض کی شکل میں شمال مشرق کی 8ریاستوں میں ہر ایک کے لئے 200 کروڑ روپے مقرر کئے ہیں۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے حکام کو کووڈ -19کے بعد کی ترقیاتی سرگرمیوں کو پھر سے شروع کرنے اور وباء کے دوران کھوئے ہوئے مواقع کو تیزی سے پکڑنے کی کوشش کرنے کےلئے تحریک دیتے ہوئے اس میٹنگ کا خاتمہ کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More