17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اونم تہوار کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارک باد

Urdu News

نئی دلّی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے اپنے ہم وطن شہریوں کو اونم  کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔

   صدر جمہوریہ ہند نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”اونم کے مبارک موقع پر میں اپنے تمام ہم وطن شہریوں خاص طور پر بھارت میں مقیم اور بیرون وطن رہنے والے اپنے کیرالہ کے بہنوں اور بھائیوں کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

  فصل کی کٹائی سے وابستہ یہ تہوار اونم مستقبل کے لئے مواقع اور قدرت کا فضل و کرم لائے۔

  فصل کا یہ تہوار جو کہ ملک کی زراعت کے لئے اہمیت کا حامل ہے ہمیں قوم کے لئے خوش حالی اور ترقی کے لئے کام کرنے کی تحریک عطا کر تا ہے۔ “

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More