19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اوپیندر کشواہا نے کے وی ایس راشٹریہ ایکتا شِوِر کا افتتاح کیا

Shri Upendra Kushwaha, MoS HRD inaugurates KVS Rashtriya Ekta Shivir
Urdu News

نئی دہلی، انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر مملکت   جناب اوپیندر کشواہا نے  آج نئی دلّی میں    تین روزہ کے وی ایس راشٹریہ ایکتا شِوِر     – ایک بھارت شریشٹھ بھارت  کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے ایچ آر ڈی کے وزیر مملکت  جناب اوپیندر کشواہا نے کہا کہ  کے وی ایس کے طلباء زبردست صلاحیت کے حامل ہیں اور بھارت کو نئی اونچائیوں تک پہنچانے  کے اہل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  ایک ریاست کے طلباء کو مختلف ریاستوں کی زبانیں  بولتے ہوئے سن کر  تعجب ہوتا ہے  لیکن ہمیں  ایک ایسے وقت کا انتظار ہے ، جب ایک ریاست کے  لوگ دوسری ریاست کے لوگوں کے درد کو  محسوس کریں ۔   نئی نسل ہمارے سماج میں یہ تبدیلی لائے گی ۔ انہوں نے کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن  ( کے وی ایس ) کو   دلّی کے قلب میں ایک وسیع  ثقافتی فیسٹیول منعقد کرنے کے لئے مبارکباد دی ۔

      ایم ایچ آر ڈی کی وزارت میں خصوصی    سکریٹری  محترمہ رینا رے نے  سردار پٹیل کی ہدایات کو  اپنانے پر  زور دیا ۔ کیندریہ ودیالیوں کے طلباء کی کارکردگی  کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن حقیقی طور پر ایک بھارت  شریشٹھ بھارت کے نظریے  کی نمائندگی کرتا ہے ۔

      کے وی ایس  کے کمشنر جناب سنتوش  کمار مال  نے   مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے اس منفرد پروگرام کی خصوصیات کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کے وی ایس کے  25 خطوں   سے ، جو پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں ،  1250 طلباء اس تقریب میں اپنے  125 سر پرست ٹیچروں کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں  ۔  اس شِور کی سب سے منفرد خصوصیت  یہ ہے کہ ملک کی ایک ریاست کے طلباء ملک کی دوسری ریاست  کی گونا گوں ثقافت کو پیش کرتے ہیں ۔  یہ پروگرام  مختلف ریاستوں  کے فن و ثقافت  کے ساتھ سماجی ، اقتصادی پہلوؤں کی بھی نمائندگی کرتا ہے ۔  یہ پروگرام تینوں دن عوام کے لئے کھلا رہے گا ۔

      کے وی ایس کے ایڈیشنل کمشنر  ( تعلیمی )  جناب یو این کھرے نے شکریہ کی تحریک پیش کی ۔  ان کے علاوہ ، افتتاحی تقریب میں موجود عہدیداروں میں کے وی ایس   کے جناب جی کے سری واستو ، جوائنٹ کمشنر  ( تعلیمی ) ڈاکٹر وجے لکشمی اور کمشنر  ڈاکٹر شاہ چی کنت بھی موجود تھے  ۔ دلّی خطے کی ڈپٹی کمشنر   سنتوش مِردھا   نے افتتاحی تقریب میں  شرکت کی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More