ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی قومی سطح پر تیل کی تلاش اور پیدا کرنے والی کمپنی آئل انڈیا لمٹیڈ (او آئی ایل)نے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت منعقد ہونے والی تقریبات کے ایک حصے کی شکل میں 21ستمبر 2021ء کو دُلیاجان میں اپنے ایک ادارے میں اسکولی طلباء کے لئے سکر راڈ پمپ کے مطالعے کے تعلق سے ایک دورے کا انعقاد کیا۔
آئل انڈیا لمٹیڈ کے پرڈکشن انجینئروں نے طلباء کو راڈ پمپ کے کام اور باریکیوں کے بارے میں بتایا۔انجینئروں نے ایک کنویں میں مصنوعی لفٹ تکنیک کے بارے میں بھی بتایا ، جو نیچے کے فلور سے سطح تک تیل پہنچانے کےلئے پلانٹ کو توانائی مہیا کرتا ہے۔ طلباء کو بتایا گیا کہ اس شعبے میں کام کرنے والے لوگوں کے لئے تکنیک کتنی اہل اور آسان ہے اور اس کا استعمال تیل پیدا کرنے کی شرح کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لئے بہت لو باٹم- ہول پر کنویں کو پمپ کرنے کے لئے کیا جاسکتا ہے۔
آس پاس کے اسکولوں کے تقریباً25 طلباء نے آج آئل انڈیا لمٹیڈ کی اس سائٹ کا دورہ اور راڈ پمپ و ہائیڈرو کاربن پیداواری عمل میں اس کے کام کے بارے میں معلومات حاصل کرکے سب کو بے حد مسرت ہوئی۔