نئی دہلی، وزارت بجلی کے تحت آر ای سی لمیٹڈ ، ایک نورتن سی پی ایس ای نے مختلف پاور سیکٹر سی پی ایس ای کے ملازمین اور ان کے کنبہ کے افراد کے لئے 18 سے 45 سال کی عمر کے زمرے میں اپولو ہاسپٹل کے اشتراک سے بین الاقوامی نرسوں کے دن کے موقع پر ایک ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا تھا۔
صحت کارکنان اور فرنٹ لائن ورکرس کے لئے اپولو اسپتال کے پورے میڈیکل اسٹاف کے ذریعہ اٹھائے گئے قدم کا احسان ظاہر کرنے کے لئے آر ای سی کے افسران نے تالیوںکے ساتھ خیر مقدم کیا۔
کیمپ میں کل 500 کارکنان اوران کے کنبے کے ممبران نے باری باری سے ویکسن کی پہلی خوراک لی۔ آر ای سی ملک کی خدمت میں ایک اہم حصہ دار بننے کے لئے پہلے کی کوششوں کی طرح اس مرتبہ بھی پرعزم ہے۔
آر ای سی لمیٹیڈ کے بارے میں : آر ای سی لمیٹیڈ ایک نورتن این بی ایف سی ہے، جو پورے ہندستان میں پاور سیکٹر کے مالی فنڈ اور ترقی پر مرکز پر کام کرتی ہے۔ 1969 ،میں قائم کی گئی آر ای سی لمیٹیڈ نے آپریشن کے میدان میں پچاس برسوں سے زیادہ مدت پوری کی ہے یہ ریاستی بجلی بورڈوں ریاستی حکومتوں مرکزی / ریاستی پاور یوٹیلیٹیز ، آزاد بجلی دیہی بجلی کواپریٹیو اور نجی شعبے کی کمپنیوں کو مالی تعاون مہیا کرتی ہے۔ اس کی کاروباری سرگرمیوں میں مجموعی بجلی شعبے کی ویلیو چین نے مالی فنڈ پروجیکٹ شامل ہیں۔ جس میں مختلف طرح کے پروجیکٹس میں بجلی پیداوار ، ٹرانسمیشن ، پروجیکٹ کی تقسیم اور قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹ شامل ہیں۔