16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آشا فیسی لیٹیٹروں کے سپروائزری دوروں کے چارجیز میں اضافہ کو کابینہ کی منظوری

Urdu News

نئی دہلی: وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کی میٹنگ نے آشا فیسی لیٹیٹروں کے لئے سپروائزری دوروں کے چارجز میں اضافہ کو اپنی منظوری دے دی ہے۔یہ اضافہ 2018-19 سے 2019-2020 تک کے لئے فی دورہ 250 سے بڑھا کر فی دورہ300 روپے کردیا گیا ہے۔یہ اضافہ اکتوبر 2018 سے نافذالعمل ہوگا۔(ان کی ا دائیگی نومبر 2018 میں کی جائے گی) آشا فیسی لیٹٹر ماہانہ تقریباً20 سپروائزری دورے کریں گے۔دورے کے بھتے میں مجوزہ ایک اضافہ کے ساتھ آشا فیسی لیٹیٹروں کو ماہانہ پانچ ہزار روپے کے مقابلے میں اب ماہانہ چھ ہزار روپے حاصل ہوں گے جو کہ ان کے بھتوں میں ماہانہ ہزار روپے کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

تفصیلات

  1. آشا فوائد بیکج کےحصے کے طور پر پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا کے تحت آشا فیسی لیٹیٹروں کے اندراج کیاجاتا ہے۔
  2. آشا فیسی لیٹیٹروں  کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے ترغیب دینے کی خاطر ان کے سپروائزری دورے کے چارج کو فی دورہ 250 روپے سے بڑھا کر  فی دورہ300 روپے کردیا گیا ہے۔یہ اضافہ اکتوبر 2018 سے نافذالعمل ہوگا( ا ن کی ادائیگی نومبر 2018 میں ہوگی)۔
  • III. مجوزہ ایک اضافے کے ساتھ آشا فیسی لیٹیٹر ماہانہ پانچ ہزار روپے کی جگہ اب ماہانہ چھ ہزارروپے حاصل کریں گے۔یہ ان کے بھتے میں ماہانہ ہزار روپے کاا ضافہ ظاہر کرتا ہے۔

اس فیصلے کے عملدرآمد کے لئے قومی صحت مشن(این ایچ ایم) کے موجود ادارہ جاتی میکانزم کو بروئے کار لایا جائے گا۔

اس مجوزہ اضافے سے 2018-19 ( چھ ماہ کے لئے)کے دوران 15.65 کروڑ روپے کے مقابلے میں 46.95 کروڑ روپے کا تخمیناً اضافی خرچ

آئے گا اور 2019-20 کے دوران مرکزی حصے کے طور پر 31.30 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگا۔

فوائد

  • 41405 آشا فیسی لیٹیٹر
  • یہ 19 ستمبر 2018 کولئے گئے کابینہ فیصلے کے ذریعہ دیئے جانے والے فوائد کے علاوہ ہوگا۔
  • پردھان منتری جیون جیوتی  بیمہ یوجنا(پی ایم جے جے بی وائی) کے تحت 1963170 آشا اور آشا فیسی لیٹیٹرو ں کا احاطہ
  • 1022265 ا ٓشاؤں کو دیئے جانے والے معمول اور بار بار ترغیبات کو ماہانہ 1000 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے تک کردیا گیا  ہے۔
  • تقریبا 2700000 آنگن واڑی کارکنان/ آنگن واڑی ہیلپروں کے  اعزازیہ میں اضافہ۔

ستمبر 2018 میں منظور کئے گئے آشا فوائد پیکج کے حصے کے طور پراس پر عملدرآمد ہوگا۔

پس منظر نامہ

I. امدادی میکانیزم کے طور پر آشا فیسی لیٹیٹر جو 10-25 آشاؤوں کا گروپ ہو انہیں گھر کے لئے زمین ا ورمینٹرنگ سپوٹ فراہم کرنا اور کارکردگی کی نگرانی کرنا۔کیونکہ یہ معاون ڈھانچہ جاتی نیٹ ورک کا ایک اہم رابطہ ہوتی ہے۔گزشتہ تین برسوں کے دوران ریاستوں کے ذریعہ معاون ڈھانچے قائم کرکے معقول پیش رفت کی گئی ہے۔کیونکہ ریاستیں معاون ڈھانچے اور موثر آشا پروگراموں کے درمیان تیزی سے اہمیت حاصل کرتی جارہی ہے۔آشا فیسی لیٹیٹروں کاانتخاب عام طور پر خود آشاؤوں کے ذریعہ کیاجاتا ہے۔یہ پوزیشن

II. مطلوبہ لیاقت، تجربے اور رجحان کے ساتھ آشا بننے کے لئے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔ آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، جموں وکشمیر، کیرالہ، ناگا لینڈ، تامل ناڈو، تلنگانہ، مغربی بنگال، راجستھان اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو چھوڑ کر تمام ریاستوں میں آشا فیسی لیٹیٹر کاانتخاب کیاگیا ہے۔ان ریاستوں میں اے ایم این کے ذریعہ مغربی بنگال کی طرح جہاں گرام پنچایتوں یا پی ایچ سی سطح پر پی ایس سی  سپروائزجیسا کے راجستھان میں ہوتا ہے، آشا کے معاون روزگار مہیا کرائے جاتے ہیں۔تقریبا نصف ریاستوں(19 میں 11) میں آشا فیسی لیٹیٹر جن کا انتخاب آشا گروپوں میں سے کیاجاتا ہے۔جو انتخابات کے تمام پیمانے پر پوری اترتی ہیں۔ یہ ریاستیں ہے بہار، چھتیس گڑھ، جھاڑ کھنڈ، مدھیہ پردیش، اڑیسہ، اترا کھنڈ، اترپردیش، ہریانہ، کرناٹک ، پنجاب اور سکم۔ دوسری ریاستیں جہاں آشا فیسی لیٹیٹروں کے انتخابات کو ترجیح دی جاتی ہے۔وہ مہاراشٹر، اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، تری پورہ اور گجرات ہیں۔گوا میں کوئی آشا نہیں ہے۔

 III. آشا فیسی لیٹیٹر ہر ماہ تقریباً 20 سپروائزری دورے کرتی ہیں۔

IV. آشا فیسی لیٹیٹروں کے کردار کو ذیل میں بیان کیا گیا ہے۔

· یہ گاؤں کا دورہ کرتی ہے(ان کے دوروں میں گھروں میں جانا، سماجی/ وی ایچ ایس این سی میٹنگیں کرنا، گاؤں صحت  اور یوم تغذیہ میں شرکت کرنا)

· مہینے میں ایک بار تمام آشاؤوں کے ساتھ گروپ میں میٹنگیں کرنا۔

· آشاؤوں کو دوردراز کے علاقوں میں واقع گھروں تک پہنچنے کے قابل بنانا۔

· بلاک سطح پر آشا ٹریننگ دینا۔

· نئی آشاؤوں کے انتخاب میں آسانیاں بہم پہنچانا۔

· شکایات کے ازالے میں آسانیاں فراہم کرنا۔

.V  کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی آشا فیسی لیٹیٹروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی  ہیں جن میں سپروائزری دوروں کے چارجز میں اضافے کی بات کی گئی ہے۔جہاں پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور پردھا ن منتری سرکشا بیمہ یوجنا کے فوائد آشا فیسی لیٹیٹروں کو پہنچائے جاتے ہیں وہیں آشا فیسی لیٹیٹروں نے اپنی درخواستیں دی ہے ان کی سپروائزری چارجزوں میں بھی اضافہ کیاجائے جس سے انہیں بہتر کارکردگی کے مظاہرے کے لئے ترغیب حاصل ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More