19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اٹل اختراعاتی مشن کے لئے نئے مشن ڈائریکٹر کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری

Urdu News

 مشہور سماجی و تکنیکی ماہر ڈاکٹر چنتن وشنو کو  نیتی آیوگ کے زیراہتمام حکومت ہند کی  پرچم بردار پہل اٹل اختراعاتی مشن (اے آئی ایم) کا نیا مشن ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ جناب راماناتھن رمانن کی جگہ  چارج سنبھالیں گے ، جو ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز سے نیتی آیوگ  آئے تھے،اور جون 2017 سے اے آئی ایم کے پہلے مشن ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ڈاکٹر وشنو موجودہ وقت میں  مساچوسیٹس( ایم آئی ٹی) امریکہ  میں اپنی خدمات فراہم کررہے تھے۔

 اس موقع پر نیتی آیوگ  نے جناب رمانن کو اے آئی ایم کے لئے ایک مضبوط  اور توسیع پذیر بنیاد رکھنے میں ان کی نمایاں خدمات کے لئے شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں ، چار سال سے بھی کم عرصے میں اے آئی ایم کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے باصلاحیت نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کی ایک مضبوط ٹیم بھی بنائی۔ نیتی آیوگ  نے جناب رمانن کو ان کے مستقبل کے لئے بھی نیک خواہشات  کااظہار کیا۔

نیتی آیوگ نے اے آئی ایم کے نئے مشن ڈائرکٹر ، ڈاکٹر وشنو کا خیرمقدم کیا ، جو وسط اپریل 2021 کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

ڈاکٹر وشنو بڑے پیمانے پر سسٹم کو سمجھنے اوراس کی مضبوط بنیاد رکھنے کےلئے ایک  تربیت یافتہ انجینئر ہیں ، جس میں انسانی اور تکنیکی دونوں طرح کی پیچیدگیاں ہیں۔ بحیثیت ایک استاد ، جدت طرازی ، اور کاروباری شخصیات ، ان کے پاس ہندوستان اور امریکہ دونوں میں  جدت طرازی کے ماحولیاتی نظام کے مختلف حصوں کا زبردست تجربہ ہے۔ گذشتہ ایک دہائی کے دوران انہوں نے ایم آئی ٹی میں درس و تدریس اور ہندوستان میں دیہی برادریوں کے ساتھ رہائش اور کام کرنے کے درمیان اپنا وقت تقسیم کیا ہے تاکہ ایک ایسا ماحول  پیدا کیاجائےجو انسانی حالات کو بہتر بنانے میں بنیادی رکاوٹوں کو دور کرسکے۔ انہوں نے تجارتی اور غیر منافع بخش دونوں طرح کی  تنظیموں کی مشترکہ بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے ٹیکنالوجی اور نظام ، ترقی ، اور عوامی پالیسی کو لے کر چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اسٹارٹ اپس ، کارپوریشنوں اور حکومتوں کو بھی مفید مشورے دیئے ہیں۔

ڈاکٹر وشنو نے ایم آئی ٹی سے ٹکنالوجی ، نظم و نسق  اور پالیسی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔

اے آئی ایم کا مشن ملک کے طول وعرض میں جدت طرازی اور کاروباری صلاحیت کا ایک متحرک ماحولیاتی نظام بنانا اور اسے فروغ دینا ہے۔ اس مقصد کے لئے ، اے آئی ایم  نے اپنے جامع اور مضبوط فریم ورک اس کے تنظیمی انداز کے ساتھ ، جدت پسندوں اور نوکری تخلیق کرنے والے اداروں کو فروغ دینے کا ڈیزائن  تیار کیا ہے۔ پچھلے چار سالوں میں ، اپنے قیام کے بعد سے  اے آئی ایم نے  اپنے مختلف اقدامات سے قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں ہے۔

اب تک اے آئی ایم نے 650 اضلاع کے اسکولوں میں 7259 اٹل ٹنکرنگ لیبس قائم کئے ہیں ، جس کے تحت ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی تک 3.5 ملین سے زائد طلباء کو رسائی حاصل ہوئی ہے۔ اے آئی ایم نے 68 اٹل انکیوبیٹرز  پر بھی کام کیا ہے ، جس میں 2000 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو فروغ دیا گیا ہے ، ان میں 625 خواتین کی قیادت میں کام کررہے ہیں۔ اے آئی ایم نے سماجی و معاشی اثرات کے ساتھ پروڈکٹ ایجادات کیلئے 56 اٹل نیو انڈیا اور ای آر ایس ای چیلنج فاتحین کا انتخاب کیا ہے اور دیہی ہندوستان کی ضروریات کو حل کرنے کے لئے برادریوں پر مبنی  جدت طرازی کو فروغ دینے کے لئے 20 اٹل کمیونٹی انوویشن سینٹرز کا آغاز کیا ہے۔ اس نے ملک بھر میں 5000 سے زیادہ سرپرستوں اور 30 سے زیادہ کارپوریٹ اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ، ایک سب سے بڑے رضاکارانہ مانیٹرس آف چینج نیٹ ورکس میں سے ایک بھی قائم کیا ہے۔ اس نے اپنے اقدامات کی حمایت کے لئے دوسرے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون بھی قائم کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More