20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اٹل بہاری باجپئی کی رحلت پر محترمہ نمیتا کول بھٹاچاریہ کے نام صدرجمہوریہ ہند نے اپنے مراسلے میں تحریر کیا ہے کہ اٹل جی صحیح معنوں میں بھارتی سیاست کے احیاء کے مرد مجاہد تھے

Urdu News

نئی دہلی، صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے سابق وزیراعظم ہند جناب اٹل بہاری باجپئی کی رحلت پر  اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ نمیتا کول بھٹاچاریہ کے نام مراسلہ ارسال کیا ہے۔

اپنے پیغام میں صدرجمہوریہ ہند نے کہا ہے کہ ’’جناب اٹل بہاری باجپئی کی رحلت پر میری تعزیت، میرے دلی جذبات  سانحہ کے ان لمحات میں آپ اور آپ کے کنبے کے دیگر افراد کے ساتھ ہیں۔ اٹل جی کی رحلت یقینا آپ اور آپ کے کنبے کے دیگر اراکین کے لئے ایک ذاتی خسارہ ہے، یہ میرے لئے بھی ایک ذاتی خسارہ ہے، یہ ان کا بلند قد اور ان کا وقار تھا جس نے مجھے عوامی زندگی کی جانب راغب کیا اور میں نے  ان کا رفیق کار بننے کے لئے قانونی پیشہ ترک کردیا۔ ان کے ساتھ کام کرنا ایک ناقابل فراموش تجربہ تھا۔ برسوں بعد جب صدرجمہوریہ ہند منتخب ہوکرمیں  ان سے ملنے گیا ،تو وہ صاحب فراش تھے، تاہم انہوں نے اپنی آنکھوں کو حرکت دے کر اپنی توجہ میری جانب مبذول کی تھی۔ میں نے  خاموشی سے محسوس کیا کہ  جیسے وہ مجھے آشیرواد دے رہے ہیں۔

 اٹل جی کی رحلت ملک بھر کے لاکھوں گھروں میں  بھی محسوس کی گئی ہے۔ وہ  ہمارے ازحد مقبول عام سابق وزیراعظم، بے مثال اوصافت کے حامل قومی رہنما اور  مادر ہند کے ایک سیاست داں تھے۔ اپنے طویل اور امتیازی عوامی کیریئر کے دوران  انہوں نے  متعدد    انداز   میں  یعنی ،ایک مجاہد آزادی اور ایک دانشور کے طور پر،  ایک قلمکار اور شاعر کے طور پر، ایک پارلیمان اور  منتظم کے طور پر اور آخر کار بطور وزیراعظم  ، بے شمار انسانوں کو متاثر کیا۔ وہ صحیح معنوں میں بھارتی سیاست کا احیاء کرنے والے مرد مجاہد تھے۔

بطور وزیراعظم ہند اٹل جی نے دباؤ میں ہونے کے بعد عہدے کا وقار برقرار رکھا اور  چنوتی بھرے حالات میں بھی فیصلہ کن قائدانہ کردار ادا کیا۔ 1998 کا پوکھرن تجربہ، 1999 کا کارگل بحران، ان کی حکومت نے جو اقتصادی تبدیلیاں متعارف کرائیں اور  ہمارے ملک کو انہوں نے  مجموعی گھریلو پیداوار  کے پس منظر میں نمو اور ترقی کے جس راستے پرگامزن کیا، اس لحاظ سے   دور اقتدار  حصولیابیوں اور وراثت سے مالا مال ہے۔ 2015 میں انہیں بھارت رتن تفویض کیا گیا، جو  ان کے تئیں بھارت کی شفقت اور اظہار تشکر کا  معقول اظہار ہے۔ اس وسیع القلب، جید شخصیت  کی رحلت   سے لاحق ہونے والا خسارہ نہ صرف  بھارت بلکہ پوری دنیا میں محسوس کیا جائے گا۔

براہ کرم ایک مرتبہ پھر ، میری دلی تعزیت قبول فرمائیں اور اسے ، اٹل جی کے بیشار  دوستوں اور مداحوں تک پہنچادیں۔ خدا آپ اور آپ کے کنبے کے دیگر اراکین کو اس ناقابل تلافی خسارے کو برداشت کرنے کی قوت عطا کرے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More