نئی دہلی: حکومت ہند کی آر سی ایس-اڑان(علاقائی کنیکٹیویٹی اسکیم- اڑے دیش کا عام ناگرک) کے تحت بیلگام (کرناٹک) سے سورت (گجرات) سے کشن گڑھ (اجمیر) تک جانے والی پہلی پرواز کو آج ہری جھنڈی دیکر روانہ کیا گیا۔ اس روٹ پر پروازوں کے افتتاح کے موقع پر شہری ہوابازی کی وزارت اور ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے افسران موجود تھے۔ سورت-کشن گڑھ- بیلگام روٹ پر فلائٹ آپریشن کا آغاز اڑان کے تحت ملک کے ٹائر -2 اور ٹائر-3 شہروں تک میٹرو کے ساتھ فضائی کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے حکومت کے مقصد سے ہم آہنگ ہے۔ اڑان اسکیم کے تحت 300 سے زائد روٹوں کو کام میں لایا گیا ہے اور اس ہری جھنڈی سے اسکیم کےتحت 303ویں روٹ کا افتتاح ہوا ہے۔
غیرفضائی رابطہ والے علاقوں کو جوڑنے کی اپنی مستقل کوشش کے تحت اسٹار ایئر کو گزشتہ سال اڑان 3 بولی لگانے کے عمل کے دوران بیلگام-سورت- کشن گڑھ روٹ دیا گیا تھا۔ عام لوگوں کیلئے کرائے کو سستا اور قابل رسائی رکھنے کیلئے ایئرلائنز کو اڑان اسکیم کے تحت وائبلیٹی گیپ فنڈنگ (وی جی ایف)فراہم کی جارہی ہے۔ ایئرلائن اس روٹ پر ہفتے میں تین مرتبہ پروازیں چلائے گی اور 50سیٹوں والا اِن بریئر-145 ایئرکرافٹ تعینات کریگی۔ یہ روٹ ایئرلائن کے ذریعے 20ویں اڑان روٹ کا آغاز ہے۔
اس روٹ پر ہوائی رابطہ مقامی افراد کے سب سے زیادہ منتظر مطالبات میں سے تھا۔ کشن گڑھ میں لوگ اکثر مشہور 9 پلانیٹس ٹمپل، اجمیر شریف درگاہ، پشکر لیک، پھول محل پیلیس، روپان گڑھ قلعہ،وغیرہ کو دیکھنے جاتے ہیں۔ مزید برآں یہ شہر ہندوستان کے ماربل سیٹی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور سرخ مرچوں کا یہ ایک بڑا بازار بھی ہے۔ ابھی تک بیلگام سے کشن گڑھ تک براہ راست نقل وحمل دستیاب نہیں تھا۔ مسافر آگرہ تک ٹرین لینے پر مجبور تھے اور کشن گڑھ پہنچنے کیلئے انہیں بس کا سہارا لینا پڑتا تھا۔ اسی طرح سڑک کے راستے پورے سفر کیلئے 25 گھنٹے لگتے تھے۔ اب لوگ یہاں کا سفر آسانی کے ساتھ کرسکتے ہیں اور 3 گھنٹہ دس منٹ کی پرواز کا انتخاب کرکے آسانی سے اُڑ کر پہنچ سکتے ہیں۔ بیلگام اور کشن گڑھ کے درمیان کثرت سے سفر کرنے والے لوگوں کے وقت، پیسے اور توانائی کی بچت کے علاوہ اس روٹ پر باقاعدہ فلائٹ آپریشن کا آغاز پورے خطے کی تجارت اور سیاحت کیلئے کلیدی محرک ثابت ہوگا۔ اسی طرح سلک سیٹی اور ہیروں کے شہر، سورت کے باشندوں کو بھی ماربل سیٹی پہنچنے میں ٹرین اور روڈ کے ذریعے لمبا سفر کرنا پڑتا تھا۔ پورے سفر کی تکمیل میں انہیں 50 گھنٹے لگتے تھے، اب مسافر کشن گڑھ محض 80 منٹ کے وقت میں فلائٹ کے ذریعے پہنچ سکتے ہیں۔
پرواز کا شیڈول درج ذیل:
فلائٹ نمبر |
سیکٹر |
|
روانگی |
آمد |
فری کوئنسی |
نافذ العمل ہونے کی تاریخ |
OG-141 |
بیلگام- سورت |
|
12:00 |
13:20 |
پیر، بدھ، جمعہ |
21 دسمبر سے |
OG-143 |
سورت۔ کشن گڑھ |
|
13:50 |
15:10 |
پیر، بدھ، جمعہ |
21 دسمبر سے |
OG-144 |
کشن گڑھ- سورت |
|
15:40 |
17:00 |
پیر، بدھ، جمعہ |
21 دسمبر سے |
OG-142 |
سورت۔ بیلگام |
|
17:30 |
18:50 |
پیر، بدھ، جمعہ |
21 دسمبر سے |
****