نئی دہلی، ،وزارت سیاحت آر بی آئی کے توازن ادائیگی سے حاصل ہوئے قرض اعدادوشمار مد پر مبنی بھارت میں سیاحت کے ذریعے غیر ملکی زرمبادلہ کی آمد ( ایف ای ای ایس) روپے اور ڈالر دونوں میں کا ماہانہ تخمینہ لگاتی ہے۔ اکتوبر 2017 اور جنوری-اکتوبر 2017 میں بھارت میں سیاحت سے ہونے والی ایف ای ای ایس کے تخمینوں کی جھلکیاں درج ذیل ہیں۔
سیاحت کے ذریعے غیر ملکی زرمبادلہ کی آمد (ایف ای ای ایس) (روپے میں)
اکتوبر2017 میں ایف ای ای ایس 14 ہزار 354 کروڑ روپے ہے جبکہ اس کے مقابلے میں اکتوبر 2016 میں یہ 12 ہزار ایک سو کروڑ روپے اور اکتوبر 2015 میں 10 ہزار 549 کروڑ روپے تھی۔
اکتوبر 2016 کے مقابلے اکتوبر2017 میں روپے میں ایف ای ای ایس کی شرح ترقی میں 18.6 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے، جبکہ اکتوبر 2015 کے مقابلے اکتوبر 2016 میں یہ اضافہ 14.7 تھا۔
جنوری اکتوبر 2017 میں ایف ای ای ایس ایک لاکھ 44 ہزار 225 کروڑ روپے ہے، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 16.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جنوری-اکتوبر 2016 میں ایف ای ای ایس ایک لاکھ 23 ہزار 329 کروڑ روپے تھی جوکہ جنوری- اکتوبر 2015 کے مقابلے 13.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
سیاحت کے ذریعے غیر ملکی زرمبادلہ کی آمد (ایف ای ای ایس) (امریکی ڈالر میں)
اکتوبر 2017 میں ایف ای ای ایس امریکی ڈالر میں 2.205 بلین امریکی ڈالر ہے جبکہ اکتوبر 2016 میں یہ ایف ای ای ایس 1.812 بلین امریکی ڈالر تھی اور اکتوبر 2015 میں 1.621 بلین امریکی ڈالر تھی۔
اکتوبر 2016 کے مقابلے اکتوبر 2017 میں امریکی ڈالر میں ایف ای ای ایس میں شرح ترقی میں 21.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اکتوبر 2015 کے مقابلے اکتوبر 2016 میں یہ شرح ترقی 11.8 فیصد تھی۔
جنوری – اکتوبر 2017 میں ایف ای ای ایس 22.089 بلین امریکی ڈالر ہے جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 20.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ جنوری-اکتوبر 2016 میں ایف ای ای ایس 18.374 بلین امریکی ڈالر تھی اور اس میں جنوری- اکتوبر 2015 کے مقابلے 7.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔